29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پرہلاد سنگھ پٹیل نے جرمنی کی وقافی کمشنر برائے ثقافت محترمہ مونیکا گروٹر س سے وفد کی سطح کی گفتگو کی

Urdu News

نئیدہلی، مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت و سیاحت (آزادنہ چارج)  جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے جرمنی کی وزیر مملکت محترمہ مونیکا گروٹرس، وفاقی جمہوریہ جرمنی کی چانسلر  کی وزیر مملکت اور وفاقی جمہوریہ جرمنی کی سرکاری کے کمشنر برائے ثقافت و  میڈیا کے ساتھ  مذاکرات کئے۔ ان مذاکرات میں ہندوستان اور جرمنی کی بعض منتخب میوزیموں کے درمیان باہمی تعاون کی مفاہمتی عرضداشت  پر دستخط کئے گئے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0010H3F.jpg

اس موقع پر دستخط کی جانے والی مفاہمتی عرضداشت میں دلی کی نیشنل میوزیم ، دلی کی نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ، انڈین میوزیم کولکاتا  اور  برلن کے پرشین کلچرل ہیریٹیج فاؤنڈیشن  اسٹوفین برگسٹر اور برلن کے ہی اسٹفٹنگ ہمبولڈٹ فورم ان برلینر شیلوس کے درمیان باہمی تعاون کے امور شامل ہیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002WG6S.jpg

اس مفاہمتی عرضداشت کا مقصد رآثار قدیمہ  اور نسلی اور تاریخی اشیا اور  ان کے تاریخ اور عصری مواخذ کا  میٹیریل کلچرل اسٹڈیز کے دائرہ کار میں  تحقیقی سرگرمیوں کو انجام دینا  ہے جن میں  غیر مادی ثقافتی وراثت، بحالی اور تحفظاتی مطالعات اور تعلیمی کام شامل ہیں۔یہ تعاون شریک اداروں کی مہارت اور  ان کے نوادرات کے میدان میں مہارت پر مبنی ہے۔

اس موقع پر جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا کہ  ثقافت کسی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ہندوستان اور جرمنی کے درمیان علمی اور ثقافتی تبادلوں کی قدیمی روایات موجود رہی ہیں اور اس مفاہمتی عرضداشت کے ساتھ دونوں ملکوں کے کلاسیکی فنکاروں کا جرمنی اور ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔ مثال کے طور پر سنسکرت اور سنیاس اپنشد اور یتھی دھرما  پرکاشہ جیسے کلاسیکی فن پاروں کاجرمنی میں ترجمہ کرایا جاسکے گا۔ اسی طرح  ذیل کے تین جرمنی کلاسیکی فن پاروں کا ہندی یا سنسکرت میں  ترجمہ کرایا جان شامل ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More