25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پردھان منتری آواس یوجنا -8 ریاستوں کے کل 1،12،213 مکانات کی شہری منظوریوں سے متعلق منظوری اور نگرانی کی مرکزی کمیٹی (سی ایس ایم سی ) کی 37ویں میٹنگ

Urdu News

نئی دہلی، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے  پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت شہری غریبوں کے فائدے کے لئے کم اخراجات   پر مزید 1،12،213 مکانات کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے۔  کل یہاں منعقد منظوری اور نگرانی کی مرکزی کمیٹی  کی  37ویں میٹنگ میں اسے منظوری دی گئی ۔

آندھرا پردیش کے لئے مناسب قیمت پر 37719 مکانات جبکہ ہریانہ کیلئے 19858 مکانات  کی منظوری دی گئی ہے۔ مدھیہ پردیش کے لئے منظور کر دہ مکانات کی تعداد 18375 ، مہاراشٹر کیلئے 12238 ، چھتیس گڑھ کیلئے 10632اورکرناٹک  کے لئے 8761  ہے ۔  جموں و کشمیر کے لئے 4442 مکانات جبکہ ارونا چل پردیش کے لئے 188 مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔

درج بالا مجوزہ مکانات  کے ساتھ پی ایم اے (یو) کے تحت مجموعی مکانات  کی تعداد سی ایس ایم سی  سے حتمی منظوری کے بعد 5495443 ہو جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More