32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پرانے اسٹاک پر جی ایس ٹی کے بعد کی قیمت کی چھپائی

Urdu News

نئی دہلی،؍جولائی، صارفین کے امور، خوراک اور تقسیم عامہ کے وزیر مملکت جناب سی آر چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد کچھ ایسے معاملات ہوسکتے ہیں جن میں جی ایس ٹی کے نفاذ سے پہلے پیک کی گئی اشیاء پر لکھی خردہ قیمت کو تبدیل کرنے کی ضرورت پڑے۔ محکمے نے ایک حکم جاری کیا ہے جس کے مطابق اشیاء بنانے والے؍ پیک کرنے والے؍ درآمد کاروں کو اپنے پرانے غیر فروخت شدہ سامان پر، جو پہلی جولائی 2017 سے پہلے پیک یا درآمد کئے گئے ہیں، اسٹیکر یا آن لائن پرنٹنگ کے ذریعے موجودہ خردہ قیمت (ایم آر پی) لکھنے کی اجازت ہوگی۔ البتہ اس طرح نئی قیمت لکھنے کی اجازت 30 ستمبر 2017 تک ہی ہوگی۔ اس ساتھ ہی پیک کرنے والے سامان (ریپر) وغیرہ کو بھی ضروری درستگی ( قیمت کی تبدیلی) کے بعد 30 ستمبر 2017 تک ہی استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزیرموصوف نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی یہ ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے کہ خردہ فروخت کی قیمت (ایم آر پی) کے کم ہونے کی صورت میں نئی ایم آر پی ( تمام ٹیکسوں کے ساتھ) کے اسٹیکر چپکائے جاسکتے ہیں۔ البتہ یہ نئے اسٹیکر پرانے لیبل کے اوپر نہیں ہونے چاہئے۔

اس لئے نظر ثانی شدہ خردہ فروخت کی قیمت (ایم آر پی) کو پہلے طے کی گئی اشیاء پر اسٹامپ لگانے، یا اسٹیکر چپکانے یا آن لائن پرنٹنگ کے ذریعے دینے کی اجازت ہوگی اور جی ایس ٹی کے نفاذ کی وجہ سے خردہ فروخت کی قیمت میں تبدیلی کو نئے اسٹیکر کے ساتھ دکھایا جائے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More