28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ٹیکسٹائل وزیر نے نیشنل کرافٹس میوزیم میں اسٹیٹ آف آرٹ گیلری کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دلّی، ٹیکسٹائل، خواتین اور بہبود اطفال کی مرکزی وزیر اسمرتی زوبن ایرانی نے نئی دلّی کے نیشنل کرافٹس میوزیم میں ٹیکسٹائل گیلری کا افتتاح کیا۔

            اپنے اس منفرد انتخاب کے ساتھ  نیشنل کرافٹس میوزیم بھارت کے عمدہ ہتھ کرگھا مصنوعات کو عوام کے درمیان پیش کر رہا ہے۔ میوزیم کی دیگر گیلریاں مثلاً فوک  اور قبائلی آرٹ، ثقافتی اور درباری کرافٹس گیلریاں آنے والو ں خاص طور پر غیر ملکی سیاحوں میں کافی مقبول رہی ہیں۔  ولیج کمپلیکس میں موجود مختلف ریاستوں سے جھونپڑیوں کی جھانکیاں دیہی بھارت کا احساس دلاتی ہیں۔

             یہ  انتخاب لوگوں کو ڈیزائن اور تکنالوجی کے ذریعہ بھارتی ٹیکسٹائل کی دنیا کی سیر کرنے اور لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔ یہ گیلری زائد از 230 مختلف قسم کے ٹیکسٹائل کے نمونوں اور 30 سے زیادہ روایتوں پر مشتمل ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More