33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ووہان میں پھنسے ہوئے ہندوستانی افراد کو باہر نکالنے کی کارروائی میں شامل ایئر انڈیا کے ملازمین کو ان کی محنت اور لگن کے لئے توصیف نامے عطا کئے گئے

Urdu News

نئی دہلی، شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج ایئر انڈیا کے ان 68  ملازمین  کو وزیراعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے جاری کردہ توصیف نامے پیش کئے جنہوں نے ووہان میں پھنسے ہوئے ہندوستانی افراد  کو باہر نکالنے کی کارروائی انجام دی تھی۔اس موقع پر شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری جناب پردیب سنگھ کھرولا، ایئر انڈیا کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر جناب راجیو بنسل، ایئر انڈیا کے سابق چیف مینجنگ ڈائریکٹر جناب اشونی  لوہانی کے علاوہ شہری ہوابازی کی وزارت اور ایئر انڈیا کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔  اس کارروائی میں نوول کورونا وائرس کےاصل مقام چین کے شہر ووہان سے کل 647 ہندوستانی افراد کے علاوہ 7 مالدیپ کے باشندوں کو بھی نکالا گیا تھا۔

ایئر انڈیا کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے شہری ہوا بازی کے  وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ‘‘ ہمیں  کورونا وائر س  وباکے مرکزی مقام  ووہان  سےنہایت مشکل حالات کے باوجود اپنے ہم وطنوں کو واپس اپنے گھر لانے کے لئے ایئر انڈیا  کی ٹیم کی زبردست کوشش اور بے پناہ لگن پر  بے حد فخر ہے’’۔انہوں نے مزید کہا کہ‘‘ مجھے اس تاریخی مشن کاحصہ رہے ان تمام افراد کو  ذاتی  مکتوبات کے ذریعہ اپنے وزیراعظم کےذریعہ جاری کردہ توصیف نامے   سونپ کرکے بے  انتہا خوشی اور فخر کااحساس ہورہا ہے۔ میں ایک بار پھر ملک وقوم کے تئیں ان کی  بے مثال خدمات کے لئے سبھی  افراد کو صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتا ہوں’’۔

ووہان شہر سے ہندوستان کے لوگوں کو باہر نکالنے کی ایک ہنگامی کارروائی ایئر انڈیا کے عملے کے ذریعہ انجام دی گئی تھی۔  ایئر انڈیا نے خطے میں نہایت مشکل ترین حالات سے با خبر رہنے کے باوجود 31 جنوری 2020 اور یکم فروری 2020 کو لگاتار دو دن  423 مسافر والے دو طیارے بی ۔ 747 بھیجے تھے۔اس ہنگامی کارروائی کی قیادت  ایئر انڈیا کے 68 اراکین کے ساتھ ایئر انڈیا کے ڈائریکٹر آپریشن کیپٹن امیتابھ سنگھ نے کی تھی۔ ایئر  انڈیا کی یہ ٹیم 8 پائلٹوں30 عملے کے اراکین ، 10 کمرشیل اسٹاف اور ایک سینئر افسر پر مشتمل تھی۔ نہایت بہادری کے ساتھ انجام کی گئی اس کارروائی کو دنیا بھر کے لوگوں کی جانب سے داد تحسین حاصل ہوئی تھی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More