40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی ہدایات پر جموں میں بی ایس ایف اہلکاروں کے لئے پنشن ورک شاپ کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت  ،  حکومتِ ہند  کے  تحت  پنشن   اور پنشن یافتگان کی بہبود ی کے محکمے نے  اپنے آفیسر کی ایک ٹیم آ ج   جموں کے اپنے سرحدی ہیڈ کوارٹر  میں   پنشن یافتگان کے پورٹل  سے متعلق  سرحدی سکیورٹی افواج  ( بی ایس ایف ) کے لئے ایک خصوصی ورک شاپ منعقد کرنے کے لئے بھیجی ہے ۔  اس ورک شاپ  میں بی ایس ایف کے تمام    عہدوں کے  100 سے زائد  افسران نے شرکت کی ۔

          اس ورک شاپ میں  بھوِشیہ سافٹ ویئر ، جو کہ پنشن  دینے کے مقصد کے لئے تمام  مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے ایک مشترکہ لازمی پلیٹ فارم ہے ،  سے متعلق  تفصیلی  گفتگو کی گئی  ۔  اس کے علاوہ ، بی ایس ایف کے پنشن  سے وابستہ  اسٹاف کو  اِس نظام کے کام کاج کے بارے میں تعلیم فراہم کی گئی تاکہ وہ لوگ  بی ایس ایف اہلکاروں کی پنشن  کے معاملات کو  آسانی کے ساتھ  حل کر سکیں ۔  اس گروپ کو  ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹ   کے علاوہ  ، اس کو کسی  کے گھر میں آسانی کے لئے ڈیجیٹل طور پر دیا جا سکتا ہے ، سے متعلق  بھی  جانکاری دی گئی ۔ اس ورک شاپ میں انوبھو اور سنکلپ جیسی اسکیموں  سے متعلق   معاملات  پر بھی گفتگو کی گئی ۔ تمام شرکاء نے اس ورک شاپ کا  پُر جوش خیر مقدم کیا ۔

          حال ہی میں منعقدہ محکمۂ پنشن کی جائزہ میٹنگ میں پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبودی کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے   محکمے کے  افسران کو جموں و کشمیر میں محکمے کی ایک ٹیم بھیجنے کا حکم دیا تھا ۔  انہوں نے پنشن کے محکمے سے کہا تھا کہ وہ افسران کے درمیان پنشن اور بھووشیہ پورٹل کے بارے میں بیداری  پھیلائے  ۔  ان کے حکم کے بموجب پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبودی کے محکمے کے افسران نے آج جموں کا دورہ کیا ۔

          جناب این این این دوبے ، ڈی آئی جی  ، ہیڈ کوارٹرس بی ایس ایف ، نئی دلّی اور  جناب ہردیپ سنگھ  ، ڈی آئی جی  ، سرحدی بی ایس ایف ، جموں بھی اس ورک شاپ کا حصہ تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More