36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع نے ایرو انڈیا 2021 کے موضوع پر سفارتکاروں کی گول میز ورچووَل کانفرنس کی صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی، وزارت دفاع کے دفاعی پیداوار کے شعبہ نے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں آج ایرو انڈیا 2021 کے موضوع پر سفارتکاروں کی گول میز ورچووَل کانفرنس کا انعقاد کیا۔ رسائی حاصل کرنے کی کوشش کے تحت منعقد کی گئی اس کانفرنس میں سفارتکار حضرات، مشنوں کے سربراہان اور 75 سے زائد ممالک کے دفاعی شعبے سے وابستہ سرکردہ حضرات سمیت 200 سے زائد افراد نے شرکت کی، جس سے 3 سے 7 فروری 2021 کو کرناٹک کی دارالحکومت بنگلورو میں منعقد ہونے والی 13 ویں میگا دوسالہ تقریب کی بڑھتی ہوئی شہرت کا پتہ چلتا ہے۔ نئی دہلی میں موجود غیر ملکی مشنوں کے سینئر نمائندگان کو ایرو انڈیا۔21 کے بارے میں اس امید کے ساتھ پیشگی طور پر آگاہ کیا گیا تاکہ فروری  2021 میں منعقد ہونے والی تقریب میں ان کے ملک کے رہنماؤں اور از حد سینئر پالیسی سازوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے جس میں ایک امبریلا کے تحت بھارت کی ایرو اسپیس اور دفاعی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر دفاع نے کہا کہ ایرو انڈیا۔21 دفاع اور ایرواسپیس صنعت میں دنیا کے پانچ سرکردہ ممالک میں شامل ہونے کے بھارت کے خواب سے ہم آہنگ ہے جس میں عوامی اور نجی شعبہ کی فعال شراکت داری سے خود کفالت کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کی ضروریات کی تکمیل کے مقاصد بھی پورے ہو رہے ہیں۔  جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’آتم نربھر بھارت کو وزیر اعظم نریندر مودی کے بصیرت پر مبنی خاکے میں مرکزی حیثیت حاصل تھی اور اس خواب کی تکمیل  اور کاروبار کو آسان بنانے کے لئے، وبائی مرض کے سابقہ مہینوں کے دوران، وزارت دفاع نے راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں خودکار راستے کے توسط سے 74 فیصد کا اضافہ، دفاعی حصولیابی طریقہ کار ۔ 2020، بھارت اشتراکی ترقی اور اشتراکی پیداواری کے لئے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی غرض سے نظرثانی شدہ آفسیٹ رہنما خطوط، ڈرافٹ ڈفینس پروڈکشن اور ایکسپورٹ پالیسی 2020 (ڈی پی ای پی پی 2020) کا قیام جیسی متعدد اصلاحات کی گئیں۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت کا ایرو اسپیس اور دفاعی شعبہ تجربہ کار بن چکا ہے اور اب یہ شعبہ بھارت میں پیداواری صنعت کی تشکیل اور بھارت میں تیار شدہ دفاعی ساز و سامان کی بیرونِ ملک برآمدات کے لئے دوست ممالک کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کے مواقع تلاش کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ ایرو انڈیا۔ 21 تقریب ایرو اسپیس اور دفاعی سازو سامان اور خدمات کے شعبے میں 2025 تک 25 بلین امریکی ڈالر کے بقدر کے ٹرن اووَر کے حکومت کے مقصد کو نمایاں کرکے پیش کرے گی۔‘‘

دنیا بھر کے نمائندگان کو بتایا گیا کہ ایرو انڈیا۔21 کاروبار پر مرتکز ایک تقریب ہوگی اور اس میں کووِڈ۔19 سے متعلق شرائط پر عمل کیا جائے گا۔ 11 ستمبر 2020 کو وزیر دفاع کے ذریعہ اس تقریب کی ویب سائٹ کے لانچ ہونے کے بعد سے ہی اس تقریب کو لے کر زبردست دلچسپی پیدا ہوگئی ہے اور 90 فیصد سے زائد نشستوں  کی بکنگ ہو چکی ہے جس سے فضائی شعبے سے متعلق تقریب میں شرکت کے لئے شائقین کے ذریعہ دکھائی جانے والی زبردست دلچسپی کی عکاسی ہوتی ہے۔

وزیر دفاع نے ایرو انڈیا۔21 میں شرکت کے لئے سفارتکاروں کو اپنے قائدین اور اپنے اپنے ملک کے صنعتی رہنماؤں  سے اپیل کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس تقریب میں کلیدی شراکت داری قائم کرنے کے مقصد سے بھارت میں دستیاب کلیدی اور کاروباری مواقع کو بروئے کار لانے کے لئے تفصیلی غوروفکر کریں۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے اس موقع پر آفیشل ایرو انڈیا2021 کی افتتاحی فلم بھی جاری کی۔

’’بلین مواقع کا راستہ‘‘ نامی تقریب میں شہری ایرواسپیس شعبہ میں مواقع سمیت ایرو اسپیس اور دفاعی پیداوار جیسے متعدد موضوعات شامل ہیں۔ وزیر دفاع نے اعتماد جتایا کہ ایرو انڈیا۔21 تقریب آگے بڑھنے اور ما بعد کووِڈ دنیا میں ہماری طاقت میں مزید اضافہ کرنے کی بھارت کی اہلیت کا مظاہرہ کرے گی۔

دفاعی پیداوار کے شعبے نے ایرو انڈیا۔21 کے تمام پہلوؤں پر ایک تفصیلی پزنٹیشن پیش کیا اور کووِڈ۔19 سے متعلق شرائط پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس سلسلے میں پورے انتظام اور محفوظ ماحال میں تقریب کے انعقاد کو لے کر ریاست کی تیاری کے بارے میں شرکاء کو مطلع کرنے کے لئے کرناٹک کی حکومت نے بھی ایک پرزنٹیشن پیش کیا۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بی ایس یدورپا نے بھی معزز حاضرین سے خطاب کیا اور انہیں یقین دلایا کہ کرناٹک حکومت بنگلورو میں ماہ فروری 2021 میں منعقد ہونے والے ایرو انڈیا۔21 کے محفوظ طریقے سے انعقاد کے لئے تمام تر ضروری تیاریاں کرے گی جس کے تحت شرکاء کی حفاظت اور کووِڈ۔19 پروٹوکل پر عمل آوری کو ذہن میں رکھا جائے گا۔

وزیر مملکت جناب شری پد یسو نائک؛ سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب راج کمار نے بھی اس میٹنگ سے خطاب کیا اور اندرونِ ملک دفاعی صنعت کو آتم نربھر بھارت کے ستونوں میں سے ایک کے طور پر بڑھاوا دینے کے وزارت دفاع کے عزم کی ستائش کی اور غیر ملکی مندوبین کو ایرو انڈیا۔21 میں شرکت کے لئے مدعو کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More