23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم کا بسوا جینتی2017 کی افتتاحی تقریب اور بسوا سمیتی کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب

وزیر اعظم کا بسوا جینتی2017 کی افتتاحی تقریب اور بسوا سمیتی کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب
Urdu News

نئی دہلی۔92؍اپریل۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج وگیان بھون ، نئی دہلی میں بسوانا کے مقدس وچنوں کو جنہیں 23 زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے، وقف کیا اور بسوا جینتی 2017 کی افتتاحی تقریب اور بسوا سمیتی کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ نہ صرف شکست ، غربت اور نوآبادیاتی نظام کی تاریخ ہے بلکہ ہندوستان نے بہتر حکمرانی ، عدم تشدد اور ستیہ گرہ کا پیغام بھی دیا ہے ۔

بھگوان بسوا ویشور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے صدیوں پہلے جمہوری انتظامات کا تصور پیش کیا تھا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری سرزمین پر کئی ایسی عظیم شخصیات نے جنم لیا جو ہمارے سماج میں یکسر تبدیلی کا باعث بنے ۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی ضرورت پڑتی ہے اصلاحات ہمیشہ ہمارے سماج کے اندر سے آتی ہے ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تین طلاق کی رسم کے باعث کچھ مسلم خواتین کو در پیش درد کے ازالے کے لیے مسلم سماج کے اندر سے ہی اصلاحات نمودار ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ تین طلاق کے مسئلے کو سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہئے۔

بھگوان بسوا ویشور کے وچنوں کو بہتر حکمرانی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ترقی کے نتائج جیسے ہاؤسنگ، بجلی اور سڑک ہر کسی تک بلا امتیاز پہنچنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘ کی حقیقی روح یہی ہے ۔

وزیر اعظم نے نومبر 2015 میں اپنے لندن دورہ کو یاد کیا جب انہوں نے بھگوان بسوا ویشور کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی تھی۔

تقریب کے بعد وزیر اعظم سامعین کے پاس گئے اور عظیم کنڑ دانشور آنجہانی جناب ایم ایم کلبرگی کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More