33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے کنسٹرکشن ٹیکنالوجی انڈیا ایوینٹ سے خطاب کیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر نے آج وگیان بھون میں کنسٹرکشن ٹیکنالوجی انڈیا ایوینٹ، 2019 کی تقریب سے خطاب کیا۔

وزیر اعظم نے مرکزی حکومت کی اس بات کو یقینی بنانے کی  عہد بندی پر زور دیا  کہ ہر ایک خاندان کا ایک مکان کا خواب حقیقت بنے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گلوبل ہاؤسنگ ٹیکنالوجی چیلنج کی ضرورت ہندوستان میں تیزی سے ہونے والی شہرکاری کی روشنی میں محسوس کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ پی ایم آواس یوجنا، ہردیے (ایچ آر آئی ڈی اے وائی) اور امرت (اے ایم آر یو ٹی) سمیت کئی اسکیموں کے عناصر مکانات کے شعبے کی کایا پلٹ کرنے کے لیے  تیار کئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مختلف جغرافیائی صورت حال کے سلسلے میں ٹیکنالوجی اختیار کرنا بھی ایک چیلنج ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سستے مکانات، ریئل اسٹیٹ کے شعبے، ہنرمندی کی ترقی اور مکانات کی ٹیکنالوجی پر بہت زیادہ زور دیا جاچکا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کا خواب ہے کہ ہر ایک ہندوستانی کے پاس 2022 تک ایک مناسب مکان ہو اور اُن کے دور اقتدار میں 1.3 کروڑ مکانات کی تعمیر کی جاچکی ہے۔ انھوں نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ صلاحیتوں میں اضافے اور غریب کی مدد کرنے کے لیے مل جل کر کام کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ٹیکس اور دیگر اقدامات کے ذریعے لوگوں کے لیے مکانات کی خریداری کو بھی آسان بنا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ (ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ) ایکٹ (آر ای آر اے)نے ڈیولپرس میں صارفین کے اعتماد کو بہتربنایا  ہے اور اس سے ریئل اسٹیٹ شعبے میں شفافیت آئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ  خصوصی طور پر دیہی علاقوں میں ہنرمند انسانی وسائل کا ایک بڑا پول تیار کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے میں اب آفات کو برداشت کرنے کی صلاحیت، بجلی کی بچت اور مقامی اختراع پر زیادہ توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گلوبل ہاؤسنگ ٹیکنالوجی چیلنج ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہندوستانی تعمیرات کے ایکو سسٹم کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتا ہے۔ انھوں نے اعلان کیا کہ اپریل 2019 سے مارچ 2020 تک کی مدت کو کنسٹرکشن ٹیکنالوجی سال کے طور پر منایا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More