25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے سمندری طوفان امفن سے متاثرہ اڈیشہ کے علاقوں کا فضائی سروے کیا ؛ 500 کروڑ روپئے کی مالی امداد کا اعلان کیا

Urdu News

نئی دلّی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سمندری طوفان امفن کے پیشِ نظر صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لئے آج اڈیشہ کا دورہ کیا ۔ اس دورے میں اُن کے ساتھ مرکزی وزیر  جناب  دھرمیندر پردھان  ، مرکزی وزیر مملکت  بابل سپریو ، پرتاپ چندر سارنگی   اور محترمہ دیبا سری چودھری  بھی تھے  ۔  وزیر اعظم نے اڈیشہ کے گورنر  جناب گنیشی لال اور وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک کے ساتھ   سمندری طوفان کے اطراف کا جائزہ لینے کے لئے بھدرک اور بالا سور کا فضائی سروے کیا ۔

          فضائی سروے کے بعد  وزیر اعظم نے صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لئے بھوبنیشور میں ریاستی اور مرکزی حکومتوں  کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔  انہوں نے  ایک بین وزارتی  مرکزی ٹیم  کے ذریعے  نقصانات کا جائزہ لینے  تک  اڈیشہ ریاست کے لئے 500 کروڑ روپئے کی مالی امداد کا اعلان کیا  ۔

          وزیر اعظم نے اِس بات کی یقین دہانی کرائی  کہ مرکزی حکومت  اِس مشکل گھڑی میں  ریاستی حکومتوں کے ساتھ  کندھے سے کندھا ملاکر کام کرے گی اور  سمندری طوفان  سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور  بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لئے  ہر ممکن امداد  فراہم کرے گی ۔

          اڈیشہ کے عوام کے ساتھ  یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اور   جانوں کے زیاں  پر  انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مرنے والوں کے لواحقین کے لئے دو – دو لاکھ روپئے کی نقد  امداد اور شدید زخمی ہوئے لوگوں کے لئے 50 – 50 ہزار روپئے  کی امداد دینے کا اعلان کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More