33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے سردار بلبھ بھائی پٹیل نیشنل پولس اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے آئی پی ایس افسران کے ساتھ بات چیت کی

Urdu News

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سردار بلبھ بھائی پٹیل نیشنل پولس اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے آئی پی ایس افسران کو خطاب کیا۔انہوں نے اس دوران تربیت یافتہ آئی پی ایس افسران کے ساتھ بات چیت بھی کی۔اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ اور وزیر مملکت (داخلہ)جناب نتیہ نند رائے بھی موجود  تھے۔

ٹرینی افسران کے ساتھ بات چیت

وزیر اعظم نے انڈین پولس سروس کے ٹرینی افسران کے ساتھ انتہائی پرزوش ماحول میں بات چیت کی۔ٹرینی افسران کے ساتھ بات چیت انتہائی خوشگوار ماحول میں کی گئی اور وزیر اعظم نے نئی نسل کے پولس افسران کی خواہشات و خوابوں پر گفتگو کرنے کے لئے اس باوقار سروس کے سرکاری پہلوؤں سے الگ ہٹ کر بات چیت کی۔

آئی آئی ٹی رڑکی سے اپنی تعلیم پوری کرنے والے ہریانہ کے انوج پالیوال، جنہیں کیرل کیڈر مختص کیا گیا ہے، کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے ہر چند کہ متضاد قسم کی گفتگو کی، لیکن وہ پوری گفتگو اُس افسرکی پسند کے عین مطابق اور کارآمد تھی۔افسر نے وزیر اعظم کو جرائم کی جانچ میں اپنی بایو ٹیکنالوجی پس منظر کی اہمیت کے ساتھ ساتھ اپنے چنے ہوئے کیریئر کے مختلف پہلوؤں سے نمٹنے میں سول سروسز امتحان میں اپنے متبادل مضمون سماجیات کی اہمیت کے بارے میں بتایا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جناب پالیوال کو موسیقی کا شوق ہے، جو پولس سروس کی خاموش دنیا میں بھلے ہی عجیب لگے، لیکن یہ شوق ان کے لئے کافی مددگار ثابت ہوگااور انہیں ایک بہتر افسر بنائے گا۔اس کے ساتھ ہی انہیں اس سروس کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

روہن جگدیش ، جو لا گریجویٹ ہے، سول سروسز کے امتحان میں جنہوں نے پولیٹکل سائنس اور بین لاقوامی تعلقات جیسے مضمون کا انتخاب کیا اور وہ ایک بہترین تیراک بھی ہے۔اس طرح کی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پولس سروس میں فٹنس کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔وزیر اعظم نے وقت گزر نے کے ساتھ تربیت میں آئی تبدیلی کو لے کر بھی گفتگو کی۔ایک وہ وقت جب جناب جگدیش کے والد کرناٹک میں اسٹیٹ سروسز میں افسر تھے اور ایک یہ وقت کہ جب وہ خود بطور آئی پی ایس افسر کرناٹک جارہے ہیں۔

گورو رام پرویش رائے، جو مہاراشٹر سے سول انجینئرہیں اورجنہیں چھتیس گڑھ کیڈر ملاہے،سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے جناب رائے کے پسندیدہ کھیل شطرنج کو لے کر بات چیت کی۔کس طرح سے شطرنج کا کھیل جناب رائے کے لئے حکمت عملی تیار کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے، اس پر گفتگو کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ بائیں بازو کی انتہاپسندی سے متاثر ہونے کی وجہ سے اس علاقے میں کئی اہم چیلنجز ہیں۔ ان کے حل کے لئے قبائلی علاقوں میں قانوں و انتظام کے ساتھ ترقی اور سماجی حصے داری پربھی زور دیا جانا چاہئے۔وزیر اعظم نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے جیسے نوجوان افسر نوجوانوں کو تشدد کے راستے سے باہر نکالنے میں اہم تعاون دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماؤنواز تشدد کو قابو کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور قبائلی علاقوں میں ترقی و اعتماد کے نئے پُل قائم کئے جارہے ہیں۔

ہریانہ کی رہنے والی رنجیتا شرما،جنہیں راجستھان کیڈر ملا ہے ، سے بھی وزیر اعظم نے بات کی۔وزیر اعظم نے تربیت کے دوران محترمہ رنجیتا کے اعلیٰ ٹرینی افسر منتخب ہونے کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ سروس کے دوران مواصلات مضمون کی اُن کی پڑھائی کافی سود مند ثابت ہوگی۔ جناب مودی نے اس بات کی وضاحت کی کہ ہریانہ اور راجستھان میں اپنی بیٹیوں کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے متعدد مثبت کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے خاتون افسر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر ہفتے ایک گھنٹے کے لئے اپنے کام والے علاقے کی بچیوں سے بات کریں اور انہیں اس بات کے لئے تحریک دیں کہ لڑکیوں کو اپنی پوری صلاحیت کے مطابق حصولیابی حاصل کرنی چاہئے۔

کیرالہ کے نتن راج پی، جنہیں آبائی ریاست کا کیڈر ملا ہے، سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے جناب راج کو فوٹوگرافی اور تعلیم کے تعلق سے اُن کی دلچسپی کو بنائے رکھنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ یہ دلچسپیاں لوگوں کے ساتھ سیدھے طورپر جڑنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

وزیر اعظم نے پنجاب کی ایک دانتوں کی ڈاکٹر نوجوت سیمی ، جنہیں بہار کیڈر الاٹ کیا گیا ہے، سے کہا کہ مسلح فورسز میں خاتون افسران کی موجودگی خدمات کے شعبے میں مثبت تبدیلی لائے گی۔اُنہوں نے گرو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ افسر کو حساسیت اور رحم دلی کے ساتھ کسی ڈر کے بغیر اپنے فرض کی ادائیگی کا صلاح دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کو سروسز میں زیادہ تعداد میں شامل کرنے سے یہ مزید مضبوط ہوگی۔

کومّی پرتاپ شیو کشور، جو آئی آئی ٹی کھڑگ پور سے ایم ٹیک ہے اور جنہیں ہوم کیڈر آندھراپردیش ملا ہے، سے بھی وزیر اعظم نے بات کی۔وزیر اعظم نے مالی دھوکہ دہی سے نمٹنے کےلئے ان کے خیالات جانتے ہوئے بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی شمولیاتی صلاحیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے دنیا میں بڑھتے ہوئے سائبر جرائم سے نمٹنے کےلئے اُن سے اس سمت میں اپنا تال میل بنائے رکھنے کو کہا۔ وزیر اعظم نے نوجوان افسروں سے ڈیجیٹل بیداری میں اصلاح لانے کےلئے اپنے مشورے بھیجنے کو بھی کہا۔

جناب مودی نے مالدیپ کے ایک ٹرینی افسر محمد ناظم سے بھی بات چیت کی۔وزیر اعظم نے مالدیپ کے فطرت دوست لوگوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ مالدیپ صرف پڑوسی ہی نہیں ، بلکہ ایک اچھا دوست بھی ہے۔ہندوستان وہاں ایک پولس اکیڈمی قائم کرنے میں مدد کررہا ہے۔ وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان سماجی اور کاروباری تعلقات پر بھی گفتگو کی۔

وزیر اعظم کا خطاب

اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ آنےو الا 15 اگست آزادی کی 75ویں سالگرہ کا آغاز کرے گا۔پچھلے 75 سالوں میں ایک بہتر پولس سروسز کی تعمیر کے لئے کوششیں کی گئیں  ہیں۔حال کے برسوں میں پولس تربیت سے متعلق بنیادی ڈھانچے میں اہم بہتری آئی ہے۔ وزیر اعظم نے تربیت یافتہ افسران سے جنگ آزادی کے جذبے کو یاد رکھنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ 1930 سے 1947ء کی مدت کے درمیان میں ہمارے ملک کی نوجوان نسل ایک عظیم ہدف کو حاصل کرنے کےلئے متحد ہوکر آگے بڑھی گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کے اندر بھی ہم یہ جذبہ دیکھنا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ  انہوں نے سوراج کے لڑائی لڑی ’’آپ کو سو-راج ‘‘کے لئے آگے بڑھنا ہوگا۔

وزیر اعظم نے ٹرینی افسران سے کہا کہ وہ اس وقت کی اہمیت کو یاد رکھیں کہ جب وہ اپنے کیریئر میں داخل ہورہے ہیں، تب ہندوستان  اپنی ہر ایک سطح پر تبدیلی سے گزر رہا ہے۔اُن کی سروس کے ابتدائی 25 سال اِس ملک کی زندگی کے اہم 25 سال ہونے جارہے ہیں، کیونکہ ہندوستانی جمہوریہ اپنی آزادی کے 75ویں سال سے اپنی آزادی کی صدی کی طرف آگے بڑھے گی۔

وزیر اعظم نے تکنیکی مداخلتوں کے اس وقت میں پولس کو ایک دم تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اب چیلنج نئے طرح کے جرائم کو اور بھی جدید طریقے سے روکنے کا ہے۔انہوں نے سائبر تحفظ کے لئے نئی تحقیق ، استعمال اور طریقے اپنانے پر زور دیا۔

جناب مودی نے ٹرینی افسران سے کہا کہ لوگ اُن سے ایک خاص طرح کے رویے کی امید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف دفتر یا ہیڈ کوارٹر میں ، بلکہ اُس سے بھی الگ اپنی سروس کے وقار کے تئیں ہمیشہ چوکنا رہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کا ارادہ یہ ہو کہ آپ کو سماج میں اپنے سارے رول کے بارے میں پتہ ہو۔آپ کو دوست نواز رہنے  اور وردی کے وقار کو ہمیشہ اولیت دینے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے ٹرینی افسران کو یاد دلایا کہ وہ ’’ایک بھارت شریشٹھ بھارت’’کے پرچم بردار ہیں۔اس لیے اُنہیں ہمیشہ ’’راشٹر پہلے، ہمیشہ پہلے‘‘کے گُر کو اپنے ذہن میں رکھنا چاہئےاور ان کی تمام سرگرمیوں سے اس کا اظہار ہونا چاہئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے شعبوں میں رہتے ہوئے آپ کے فیصلوں میں ملک کے مفاد اور قومی پس منظر کو ہمیشہ دھیان میں رکھنا چاہئے۔

جناب مودی نے نئی نسل کی ہونہار نوجوان خاتون افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فورسز میں خواتین کی حصے داری بڑھانے کے لئے کوششیں کی گئی ہیں۔اُنہوں نے اس بات کو لے کر امید ظاہر کی کہ ملک کی بیٹیاں پولس سروس میں اہلیت ، جواب دہی کے اعلیٰ معیارات پیدا کریں گی اور ساتھ ہی نرمی ،ملائمت اور حساسیت کے عناصر بھی جوڑیں گی۔انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ ریاستیں 10 لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہروں میں کمشنری نظام شروع کرنے پر کام کررہی ہیں۔16ریاستوں کے کئی شہروں میں یہ نظام پہلے ہی شروع کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولس کو مؤثر اور مستقبل نواز بنانے کے لئے اجتماعی طورپر اور حساسیت کے ساتھ کام کرنا ضروری ہے۔

وزیر اعظم نے وباء کے دوران اپنی خدمات فراہم کرتے ہوئے جان گنوا دینے والے پولس فورس کے ممبر وں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے وباء کے خلاف لڑائی میں ان کے تعاون کو یاد کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اکیڈمی میں تربیت لے رہے پڑوسی ملکوں کے پولس افسر ملکوں کی قربت اور گہرے روابط کو ظاہر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاہے وہ بھوٹان ہو، نیپال ہو، مالدیپ ہو یا ماریشش۔ ہم صرف پڑوسی نہیں ہیں، بلکہ ہماری سوچ اورسماجی تانے بانے میں زیادہ یکسانیت ہے۔ ہم سبھی دکھ سکھ کے ساتھی ہیں اور جب بھی کوئی آفت یا مصبیت کی گھڑی ہوتی ہے، تو ہم سب سے پہلے ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ کورونا کی مدت میں بھی یہ صاف دکھائی دیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More