36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے بھارتی فضائیہ کے ذریعہ کووڈ سے متعلق چلائے جارہے آپریشنز کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، ایئرچیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے آج ملاقات کی۔

انھوں نے وزیر اعظم کو کووڈ-19 سے متعلق صورت حال میں مدد کے لئے فضائیہ کے ذریعہ کی جارہی کوششوں کے بارے میں جانکاری دی۔

ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے وزیر اعظم کو بتایا کہ تیز رفتاری سے ملک اور بیرون ملک کووڈ سے متعلق کاموں کو مکمل کرنے کے لئے انڈین ایئر فورس نے پورے ہیوی لفٹ فلیٹ اور خاطرخواہ تعداد میں میڈیم لفٹ فلیٹ کو ایک ہب اور اسپوک ماڈل میں چلانے کے لئے ہمیشہ تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔ سبھی بیڑے کے لئے دن رات آپریشنز کو یقینی بنانے کے لئے ہوائی عملہ کو تیار کیا گیا ہے۔

دوسری طرف وزیر اعظم نے آکسیجن ٹینکروں اور دیگر ضروری اشیاء کے نقل و حمل کی رفتار، پیمانے اور تحفظ کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے یہ یقینی بنانے کے لئے کہا کہ کووڈ سے متعلق کاموں میں مصروف فضائیہ کے اہلکار انفیکشن سے محفوظ رہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے کووڈ سے متعلق سبھی آپریشنز کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت بھی بتائی۔

ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے بتایا کہ فضائیہ سبھی شعبوں کو کور کرنے کے لئے بڑے کے ساتھ ساتھ اوسط حجم کے طیاروں کی تعیناتی کررہی ہے۔ انھوں نے وزیر اعظم کو کووڈ سے متعلق آپریشنز کے لئے مختلف وزارتوں اور ایجنسیوں کے ساتھ تیزی سے تال میل قائم کرنے کے لئے فضائیہ کے ذریعہ قائم ایک وقف کووڈ ایئر سپورٹ سیل کے بارے میں جانکاری دی۔

وزیر اعظم نے فضائیہ کے اہل کاروں اور ان کے اہل خانہ کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے انھیں واقف کرایا کہ فضائیہ میں مکمل ٹیکہ کاری کوریج ہونے کے قریب ہے۔

انھوں نے وزیر اعظم کو یہ بھی بتایا کہ آئی اے ایف کے تحت آنے والے اسپتالوں میں کووڈ سہولتوں میں اضافہ ہوا ہے اور جہاں تک ممکن ہے شہریوں کو بھی ان میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More