40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے آیوشمان بھارت کے ایک کروڑ استفادہ کنندگان سے گفت و شنید کی

Urdu News

نئی دہلی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آیوشمان بھارت کے تحت استفادہ کنندگان کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرنے کے موضوع پر اظہار مسرت کیا ہے۔ٹوئٹ کے ایک سلسلے کے تحت وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت کے لئے یہ بات باعث فخر ہے کہ اب استفادہ کنندگان کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دو برسوں سے کم مدت میں اس پہل قدمی نے متعدد زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔ میں تمام استفادہ کنندگان اور ان کے کنبوںکو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں ان کی اچھی صحت کے لئے بھی دعا گو ہوں۔

 انہوں نے کہا ہے کہ انہیں ڈاکٹروں، نرسوں ، حفظان صحت کارکنان اور آیوشمان بھارت سے وابستہ تمام تر افراد کی کوششوں کا اعتراف ہے اور وہ ان کی ستائش کرتے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ ان کی کوششوں نے اسے دنیا کا سب سے بڑا حفظان صحت پروگرام بنا دیا ہے۔ اس پہل قدمی نے متعدد ہندوستانی خصوصاً دبلے کچلے افراد کا اعتماد حاصل کیا ہے۔آیوشمان بھارت کے تحت دستیاب فوائد کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اس کا سب بڑا فائدہ اس کی دستیابی ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں جناب مودی نے کہا ہے کہ استفادہ کنندگان عمدہ قسم کی قابل استطاعت ، طبی نگہداشت نہ صرف اس جگہ حاصل کرسکتے ہیں، جہاں وہ اپنے آپ کو درج رجسٹر کراتے ہیں، بلکہ وہ اس سہولت سے بھارت کے دیگر حصوں میں بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

اس کی مدد سے ان افراد کو آسانی ہوتی ہے، جو گھر سے دور کام کرتے ہیں یا اپنے آپ کو کسی مقام پر درج رجسٹر کراتے ہیں، جہاں سے ان کا تعلق نہیں ہوتا ۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کی بنیاد پر آیوشمان بھارت استفادہ کنندگان سے گفت وشنید سے قاصر ہیں، تاہم انہوں نے میگھالیہ کی پوجا تھاپا سے ٹیلی فون پر گفت وشنید کی ہے، جو آیوشمان بھارت کی ایک کروڑویں استفادہ کنندہ ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More