33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم سے تحریک یافتہ شہریوں کی حصے داری کے ساتھ گورنینس کے مطابق ایوارڈ کی اسکیم کو بہتر بنایا گیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادارانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج پبلک ایڈمنسٹریشن 2020 میں شاندار کارکردگی کے لئے پی ایم ایوارڈ کی نئی ترمیم شدہ اسکیم اور ویب پورٹل www.pmawards.gov.in کی شروعات کی۔ اس موقع پر  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مرکزی وزارتوں اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے شہریوں کی شراکت داری والے حکمرانی کے ماڈل کے مطابق اسکیم کو تبدیلی کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ حکمرانی،  کم سے کم حکومت  کا اصول شہریوں کی حصے داری اور شہریوں کو حکمرانی کے مرکز میں رکھے بغیر ادھورا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ شفافیت اور جواب دہی اس کی جڑواں پہچان ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کا گورنینس ماڈل اہم منصوبوں میں عوامی شراکت داری کے لئے وزیر اعظم کی اپیل کے ساتھ لوگوں کے جڑتے جانے سے ایک عوامی تحریک بن گئی ہے۔ 15 اگست 2014 کو لال قلعہ کی فصیل سے بیت الخلاء بنانے کی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس اعلان کے بعد چند ہی ہفتوں میں بیت الخلاء کی تعمیر ایک عوامی تحریک بن گئی اور ہندوستان میں 2 اکتوبر 2019 کو او ڈی ایف (کھلے میں رفع حاجت سے آزادی) کا درجہ حاصل کرلیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ عوامی خدمات بہم پہنچانے کے کام میں اصلاحات کو عوامی شکایات  کے تدارک اور توقعاتی اضلاع پروگرام کے نفاذ میں بھی محسوس کیا گیا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ضلع کلکٹروں کے ذریعے کووڈ-19 کی وبا کے خلاف جدوجہد کے ضمن میں کئے گئے غیر معمولی کاموں کا اعتراف کیا۔

پبلک ایڈمنسٹریشن 2020 میں عمدہ کارکردگی کے لئے پی ایم ایوارڈ اسکیم میں کچھ ترمیم کرکے اسے دوبارہ شروع کیا گیا ہے، تاکہ نتائج سے متعلق اشاریہ جات، اقتصادی ترقی، لوگوں کی شراکت داری اور عوامی شکایات کے تدارک کی سمت میں ضلع کلیکٹروں کے کام کو پہچان دلائی جاسکے۔ 4 اہم زمروں یعنی ضلع کارکردگی اشاریہ جات پروگرام، اینوویشن جنرل کٹیگری، توقعاتی اضلاع پروگرام اور نمامی گنگے پروگرام کے لئے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں۔ ضلع کارکردگی اشاریہ جات پروگرام کے تحت ترجیح والے شعبے میں کریڈٹ فلو کے توسط سے شمولیت پر مبنی ترقی، ایس بی ایم (دیہی) اور ایس بی ایم (شہری) پروگراموں کی ترجیحی شعبوں سے متعلق اسکیموں کے مؤثر نفاذ کے ذریعے عوامی شراکت داری کو بڑھاوا، خدمات کی ڈیلیوری اور عوامی شکایات کے تدارک میں بہتری کی سمت میں ضلع کلیکٹروں کے تعاون کا تجزیہ کیا جائے گا۔ قومی، ریاستی اور ضلع سطح پر اختراعات کے لئے الگ الگ ایوارڈ کٹیگریز کی موجودگی کے لئے اسکیم کے اینوویشن زمرے کو وسیع بنیاد دی گئی ہے۔ ایوارڈ کے لئے یکم اپریل 2018 سے 31 مارچ 2020 تک کی مدت کے دوران کئے گئے کاموں پر غور کیا جائے گا۔ 2020 میں اسکیم کے تحت کل 15 ایوارڈ دیئے جائیں گے۔

آن لائن درخواستیں 17 جولائی سے 15 اگست 2020 تک www.pmawards.gov.in  پورٹل کے ذریعے اضلاع / تنصیبی اکائیوں / تنظیموں کے توسط سے مقررہ فارمیٹ میں مختلف زمروں کے تحت کسی بھی اختراع کو اجاگر کرنے والی حصول یابیوں کی تفصیلات کے ساتھ، مدعو کی جائیں گی۔ محکمہ متعلقہ حصص داروں کے ساتھ درخواست کرنے کے عمل پر غور کرے گا، تاکہ ایک سہل رجسٹریشن پروسیس سامنے آسکے اور پی ایم ایوارڈ 2020 کے لئے بڑے پیمانے پر حصے داری کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/1YFIX.jpg

اس لانچنگ تقریب میں ڈی اے آر پی جی اور ڈی پی پی ڈبلیو میں سکریٹری ڈاکٹر کے شیواجی، ڈی اے آر پی جی میں ایڈیشنل سکریٹری وی سرینواس، ڈی اے آر پی جی میں جوائنٹ سکریٹریز این بی ایس راجپور اور محترمہ جیا دوبے، خزانہ، ہاؤسنگ و شہری ترقیاتی، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارتوں، نمامی گنگے اور نیتی آیوگ کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔ ویڈیو کانفرنس کے توسط سے منعقدہ اس لانچنگ پروگرام میں سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر افسروں نے بھی حصہ لیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More