27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے شری پیجاور مٹھ کے شری وشویش تیرتھ سوامی جی کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا ہے

Urdu News

نئی  دہلی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  اوڈوپی میں شری پیجاور مٹھ کے شری وشویش تیرتھ سوامی جی کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا۔

جناب مودی نے کہا ہے’’اوڈوپی کے  شری پیجاور مٹھ کے شری وشویش تیرتھ سوامی جی  لاکھوں لوگوں کے دلوں میں اور ذہنوں میں  زندہ رہیں گے جن کے لئے انہوں نے ہمیشہ رہنمائی کرنے والی  روشنی کے طور پر کام کیا۔ خدمات اور روحانیت کے  علمبردار کے طور پر انہوں نے  زیادہ منصفانہ اور روادار سماج کے لئے  مسلسل کام کیا، اوم شانتی۔

میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں  کہ مجھے بہت سے مواقع پر شری وشویش تیرتھ سوامی جی  سے سیکھنے کو ملا۔ حال ہی میں ہماری ملاقات  گرو پورنیما  کے موقع پر ہوئی تھی جو ایک یادگار ملاقات تھی۔ ان کا بے عیب علم  ہمیشہ نمایاں رہا۔  میرے خیالات  ان کے بے شمار پیروکاروں کے ساتھ ہیں‘‘۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More