28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے راشٹریہ بال پُرسکار 2019 کے فاتحین کے ساتھ بات چیت کی

Urdu News

نئیدہلی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پردھان منتری راشٹر بال پُرسکار 2019 کے فاتحین سے ملاقات کی اور ان  سے بات چیت کی۔

بچوں نے اپنی خصوصی کامیابیوں اور اپنے جذبات پر مبنی  اپنی باتوں کا  تفصیل سے ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان  انعامات سے بچوں کی صلاحیت کو پہچاننے کا موقع فراہم ہوتا ہے اور ان جیسے دوسرے بچوں کیلئے جذبے کا ایک وسیلہ فراہم ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے  غیر معمولی صلاحیت والے بچوں سے زور دیکرکہا کہ وہ خود کو فطرت سے وابستہ رکھیں۔

انہوں نے بچوں کے  ساتھ ہلکے پھلکے اور غیر رسمی انداز میں کچھ لمحے گزارے۔ بچوں نے ان سے آٹوگراف کی فرمائش کی۔

پس منظر

راشٹریہ بال پُرسکار انعامات دو زمروں میں دیے جاتے ہیں : افراد کو بال شکتی پُرسکار اور بچوں کے  لئے کام کرنے والے اداروں  / افراد  کو بال کلیان پُرسکار۔

اس سال بال شکتی پُرسکار کے لئے مجموعی طور پر 783 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔بچوں اور خواتین کی ترقی کی وزارت نے اختراع ، اسکولی کارکردگی ،کھیل کود ، فنون لطیفہ ، ثقافت ، سماجی خدمات اور بہادری کے زمرے میں بال شکتی پُرسکار کے لئے 26  افراد کو منتخب کیا۔ قومی چیدہ کمیٹی نے  بال کلیان پُرسکار کے لئے دو افراد  اور تین اداروں کے نام کو بھی حتمی شکل دی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More