26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے بھارت- اٹلی ٹیکنالوجی سربراہ اجلاس سے خطاب کیا

Urdu News

نئی  دہلی۔ ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں بھارت- اٹلی ٹیکنالوجی سربراہ اجلاس سے خطاب کیا ہے۔ اٹلی کے وزیراعظم جناب جوسیپّے  کونتے  بھی اس موقع پر موجود  تھے۔

خطاب کے دوران وزیراعظم نے بھارت- اٹلی صنعتی تحقیق اور ترقیات تعاون پروگرام کے نفاذ کے اگلے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ہماری صنعت اور تحقیقی اداروں کو نئی مصنوعات  تیار کرنے میں مدددے گا۔

ٹیکنالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کو سماجی انصاف، اختیار کاری ، شمولیت اور شفافیت کو یقینی بنانے کا ایک ذریعہ بنالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکنالوجی کا استعمال ، خدمات کو ملک کے آخری سرے تک پہنچانے کے لئے کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ٹیکنالوجی پر مبنی مزاج وضع کرنے اور اسے فروغ دینے پر زور دے رہی ہے اور شہریوں میں سائنٹفک انداز فکر پیدا کرنے کی خواہاں ہے۔ اس پس منظر میں جناب مودی نے اٹل اختراعی مشن ، امنگ ایپ اور تین لاکھ ایسے کامن سروس مراکز کا ذکر کیا جو ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی صورت میں آسانیاں فراہم کرنے والے ان مراکز نے حکومت کو شہریوں کے دروازے تک پہنچا دیا ہے۔

بھارت کے خلائی پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک مکمل اختراعی عمل ہے جس میں عمدگی کا پہلو شامل ہے ، انہوں نے کہا کہ بھارت اب مختلف ممالک ، جن میں اٹلی بھی شامل ہے، کے مصنوعی  خلائی سیارچے خلا میں بھیجنے کا اہل ہوگیا ہے اور اس سے کم لاگت کے ساتھ بھارت کی جدت طرازی کی صلاحیت کا اظہار ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے بھارت اور اٹلی کے مابین لائف اسٹائل  ایسوسیریز  ڈیزائن (ایل اے ڈی) کے شعبے میں افزوں تعاون پر بھی مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چمڑے کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی اور ساتھ ہی ساتھ نقل وحمل اور موٹر گاڑی ڈیزائن (ٹی ای ڈی) پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More