31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت صحت نے نرمان بھون میں خون کی کمی جانچ اور علاج کا کیمپ منعقد کیا

Urdu News

نئی دہلی، نرمان بھون میں آج خون کی کمی کی جانچ اور علاج کا 10 روزہ کیمپ شروع کیا گیا ہے۔ اس کیمپ کا مقصد عوام میں خون کی کمی سے متعلق بیداری پیدا کرنا ہے۔ خون کی کمی کے نیشنل سینٹرل آف ایکسی لینس اینڈ ایڈوانس ریسرچ (این سی ای اے آر-1) ، خوراک سے متعلق بہترین کارکردگی اور  جدید تحقیق کے قومی مرکز (این سی ای اے آر – ڈی، لیڈی اِرون کالج)  اور  تغذیہ کی شدید کمی کے مرکز ( کلاوتی سرن بچوں کے اسپتال)  ہومو گلوبن کی جانچ اور  صلاح ومشورے کی سہولیات فراہم کریں گے اور شرکت کرنے والوں کو  تغذیہ سے متعلق مشورہ دیں گے، جن لوگوں کے  خون میں ہلکی ؍ متعدل کمی پائی جائے گی ، انہیں آئی ایف اے کی اضافی خوراک کے علاوہ کونسلنگ فراہم کی جائے گی اور جن لوگوں  میں خون کی بہت زیادہ کمی پائی جائے گی انہیں اعلیٰ مرکزوں میں بھیجا جائے گا۔

صحت کے محکمے کی سکریٹری محترمہ پریتی سدن نے آج نرمان بھون میں خون کی کمی کی جانچ اور علاج کے کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر  این ایچ ایم کے  اے ایس اور ایم ڈی  جناب منوج جھالانی اور  جوائنٹ سکریٹری محترمہ وندنا گُرنانی بھی موجود تھیں۔ یہ کیمپ ستمبر کے مہینے میں منایا جارہے  ’’پوشن ماہ‘‘ (تغذیہ کا مہینہ )کے ایک حصے کے طورپر منعقد کئے جارہے ہیں۔

ستمبر 2018 کے مہینے کو  ’’پوشن ماہ‘‘ قرار دیا گیا ہے، جس کا مقصد تغذیہ کے پیغام کو  گھر گھر پہنچانا ہے۔ یہ ایک کثیر شعبہ جاتی سرگرمی ہے، جسے مختلف وزارتوں اور محکموں کے ذریعے انجام دیا جارہا ہے اور اس کے تحت قومی سطح سے گاؤں کی سطح تک مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ اس میں شامل اہم وزارتوں میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ، انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت  اور پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت  شامل ہیں۔ اس جن آندولن کا اصل ہدف عوام ہیں، جن کے رویے میں تبدیلی کرنے کی  حکمت عملی تیاری کی گئی ہے تاکہ وہ  تبدیلی کو اپنائیں اور   سازگار  ماحول پیدا کریں۔

سماج میں صحت اور تغذیہ کو بہتر بنانے کے لئے 10 ترجیحی موضوعات کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں۔  زچگی سے پہلے اور زچگی کے بعد دیکھ بھال ، بچوں کو زیادہ سے زیادہ ماں کا دودھ پلایا جانا ،  اضافی  غذا  فراہم کرنا ، مکمل ٹیکہ کاری اور وٹامن اے کی اضافی خوراک ،  خون کی کمی روک تھام اور کنٹرول ،  نشو ونما کی نگرانی ، مکمل خوراک ، قے اور دستوں کا بندوبست ، لڑکیوں کی تعلیم اور شادی کی عمر ، صفائی ستھرائی  اور پینے کا صاف اور محفوظ پانی ۔

 مذکورہ بالا  موضوعات کے پیغامات کو عام کرنے کے لئے  مختلف  پلیٹ فارموں کا استعمال کیا جائے گا۔ ان میں اہم شخصیات  (سلیبریٹی)  پراثر شخصیات اور مقامی لیڈروں کو شامل کرنا ، گاؤں میں صحت اور تغذیہ کا دن منانا ، گرام سبھائیں کرنا ، سماجی تقریبات کا اہتمام کرنا ، نکڑ ناٹک کا انعقاد ، دیواروں پر پینٹگس ،ٹیلی ویزن اور ریڈیو  پر اشتہارا ت کے علاوہ  میٹنگیں ، سیمینار اور ورکشاپ کا انعقاد کرنا  اور  ایسے گھروں کے دورے کرنا شامل ہیں  جہاں نومولود بچے ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کے تجویز کردہ ایکشن پلان کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 6 علاقائی ایمس (راجستھان ، مدھیہ پردیش ، اڈیشہ ، بہار ، چھتیس گڑھ اور اتراکھنڈ)  کے ساتھ ساتھ نئی دہلی  کا ایمس  اپنے اپنے فیلڈ میں ریاستی حکومتوں اور یونیسف کی مدد سے  خون کی کمی  کی جانچ  اور علاج کی مہم چلائیں گے اور  بچے پیدا کرنے کی  عمر والی خواتین (15 سے 49 سال)  اور  پانچ سال سے کم عمر بچوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔

 مہینے بھر چلنے والی اس مہم کو قومی صحت مشن کے تحت ریاستی  صحت نظام کے اشتراک سے  چلایا جارہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More