36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت دفاع کی ویب سائٹ کواستعمال کرنے والوں کے لیے مزید آسان بنایا گیا

Urdu News

نئی دہلی:12جون، وزارت دفاع کی ویب سائٹwww.mod.nic.in ،حکومت ہند کی ویب سائٹوں کے لیے رہنما خطوط(جی آئی جی ڈبلیو) کے تحت نئے کنٹنٹ مینجمنٹ فریم ورک (سی ایم ایف) میں منتقل ہو گئی ہے۔ یہ نئی ویب سائٹ فطری اعتبار سے زیادہ مؤثر اور طاقتور ہو گی۔

یہ نئی ویب سائٹ نہ صرف یوزر کے لیے ،بلکہ سسٹم کے لیے بھی زیادہ موافق اور مؤثر ہوگی۔اس ویب سائٹ میں مختلف طبقے کے لوگوں بشمول معذور افراد کی مختلف ضروریات کا خیال رکھا گیا ہے۔

کنٹنٹ مینجمنٹ فریم ورک (سی ایم ایف)کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

یہ ویب سائٹ سرکاری ویب سائٹوں کے معیار کےعین مطابق ہے۔ یہ حکومت ہند کی ویب سائٹوں کے لیے رہنما خطوط (جی آئی جی ڈبلیو) کے بھی مطابق ہے۔ اس ویب سائٹ میں یوزروں کی ضروریات بالخصوص سمعی اور بصری ضرورتوں کا پورا خیال رکھا گیا ہے۔اس ویب سائٹ میں جدید طرزاور معاصر رنگ و ڈھنگ کے استعمال کے ذریعے پرزینٹیشن کو بہتر بنایا گیا ہے۔مزید برآں اس میں مختلف آلات بشمول اسمارٹ فون جیسے رسپانسیو انٹر فیس کی دستیابی کے ذریعے مواد کی ڈیلوری کو بہتر بنایا گیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More