32.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

والدین کو بااختیار بنائیں ، بچے کو ماں کا دودھ پلانے کی ترغیب دیں- ماں کادودھ پلانے کا عالمی ہفتہ یکم اگست سے سات اگست تک

Uncategorized

نئی دہلی: خواتین اور بچوں  کی ترقی کی وزارت کا خوراک اورتغذیہ سے معلق بورڈ  یکم اگست سے سات اگست 2019 تک  منائے جانے والے ماں کا دودھ  پلانے کے عالمی ہفتے   (ڈبلیو بی  ڈبلیو  ) کے دوران ’’والدین کو بااختیار بنائیں  اوربچے کو ماں  کا دودھ پلانے کی ترغیب دیں‘‘  کے موضوع  پر متعدد سرگرمیوں کا انعقاد  کررہا ہے ۔  اس سال  ماں  کا دودھ  پلانے  کے تحفظ ،فروغ  اور حمایت پر توجہ مرکو ز کی جارہی ہے۔

          نوزائدہ  بچوں   اور چھوٹے بچوں  کو  خوراک کی فراہمی  (آئی وائی سی ایف  )  سے متعلق  انا پرشن    تقریب  اور کوئز کمپٹیشن  جیسی سرگرمیوں   کا انعقاد 30 ریاستوں اور مرکز  کے زیر انتظام خطوںمیں  کیا جارہا ہے ۔ یہ کام خوراک اورتغذیہ سے متعلق بورڈ کی خوراک اورتغذیہ کی توسیع سے متعلق  43  کمیونٹی اکائیوں  کے ذریعہ کیا جارہا ہے ،جس  میں محکمہ صحت ،  ہوم سائنس  کالج  ،میڈیکل انسٹی ٹیوٹ  ،یونیورسٹیوں  ،  این جی اوز  کے ریاستی  کارکنان اور دیگر  متعلقین شرکت کررہے ہیں ۔

ماں کا دودھ پلانے کے عالمی ہفتے کو منائے جانے کے مقاصد :

  • بچے کو ماںکا دودھ  پلانے کے بارے میں  والدین کے درمیان بیداری  پھیلانا ۔
  • بچے کو ماں  کا دودھ پلانے کے لئے  والدین کی حوصلہ افزائی ۔
  • بچے کو صرف ماں  کادودھ  پلانے  کی اہمیت اور مناسب  اضافی خوراک  دئے جانے کے بارے میں  بیداری  پھیلانا۔
  • بچے کو ماںکادودھ پلائے جانے کی اہمیت کے بارے میں  معلوماتی   مواد  فراہم کرانا۔

ماں  کا دودھ  پلایا جانا اہم  ہے کیونکہ  :

  • اس سے  ماں اوربچے دونوںکی  صحت اچھی رہتی ہے۔
  • اس سے  ہیضے اور    نوازائدہ  بچے کو  سانس سے متعلق شدید انفیکشن سے بچایاجاسکتا ہے اور اس طرح  نوزائدہ بچوںکی اموات میں کمی آتی ہے۔
  • اس سے  ماؤں  میں   پستان  کے کینسر   ،بچے دانی  کے کینسر اور ٹائپ  2  ذیابیطس  اور دل کی بیماریوں کا  خطر ہ کم ہوجاتا ہے  اور
  • اس سے  موٹاپے سے متعلق امراض  ،ذیابیطس  سے بچوں کی حفاظت ہوتی ہے اور ان کی ذہانت  (آئی کیو ) میں  بھی اضافہ ہوتا ہے۔

نوزائدہ اور چھوٹے بچوں کو خوراک فراہم کرانے کا صحیح  طریقہ :

  • بچے کی پیدائش کے ایک گھنٹے کے اندر اسے ماںکا دودھ پلائیں ۔
  • ابتدائی 6  ماہ تک  بچے کو صرف ماں  کادودھ پلائیں یعنی   کوئی دوسری  دودھ کی مصنوعات  خوراک  اور پینے کی چیز یا پانی نہ پلائیں ۔
  • چھ ماہ کا ہونے پر بچے کو ماں کا دودھ پلانا جاری رکھیں ساتھ ہی اسے مناسب اورکافی مقدار میں اضافی خوراک  بھی دیں۔
  • دوسال کی عمر تک   یا اس کے بعد بھی  بچے کو ماں  کا دودھ  پلانا جاری رکھیں۔

 ماں کا دودھ پلانے کے عالمی ہفتے کے دوران منعقد کی جانے والی سرگرمیوں  میں   ماں کے دودھ  کی اہمیت  کے بارے میں بیداری  پھیلانے  کے لئے  دودھ پلانے والی ماؤں اور آنگن   واڑی  میں کام   کرنے والوں   کے لئے  سمپوزیم     ،  آنگن واڑی  مراکز میں  بچوں  کی  انا پرشن   تقریب     ،جس  میں  قریب کے آنگن واڑی مرکزوں سے  استفادہ کنندگان کو جمع کیا جائے گا اور تغذیہ سے بھرپور خوراک  کے بارے میں مقابلہ اور کوئز کمپٹیشن  شامل ہیں ۔

     اس کے علاوہ  تغذیہ سے متعلق نمائش  بھی بالکل  نچلی سطح  پر   لگائی جائے گی جس میں    نوزائدہ اورچھوٹے بچوں کے لئے کم لاگت والی  تغذیہ سے بھرپور خوراک   کو دکھایاجائے گا۔ صحت مند خوراک اور صفائی ستھرائی برقرار رکھنے  اور حاملہ اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین کے لئے اس کی اہمیت   کے بارے میں بیداری  پھیلائی جائے  گی  اس کے علاوہ  دیہی سطح پر کٹھ پتلی کے شو ،مسخرہ  کے شو ،رقص اور ڈرامہ  ،فلموں   ،سائڈ شو  ،آڈیو ویڈیو اسپاٹس   اور ریلیوں کے ذریعہ بیداری  پھیلائی جائے گی۔

     تغذیہ کے سلسلے میں  اس اہم  پروگرام سے تغذیہ کی کمی سے پیداشدہ  حالات کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے حکومت کو 2030 تک  قومی تغذیہ سے متعلق مقاصد  اور پائیدار ترقیاتی مقاصد  (ایس  ڈی جی ) کے حصول میں مددملے گی۔ عالمی صحت تنظیم  (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق  بین الاقوامی سطح کے قریب ماںکا دودھ پلائے جانے میں اضافہ کئے جانے سے  ہرسال  8  لاکھ  سے زائد   افراد کی زندگی بچانے میں مدد ملے گی۔ ان میں بڑی تعداد  6 ماہ سے کم عمر کے بچوں کی ہوتی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More