33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور نیول اکیڈمی امتحان (دوئم) 2019

Urdu News

نئی دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن کی جانب سے 17 نومبر 2019 کو کرائے گئے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور نیول اکیڈمی امتحان دوئم 2019 کے تحریری حصے کے نتیجے کی بنیاد پرنیچے بتائے گئےرول نمبروں کے ساتھ امیدواروں نے وزارت دفاع کے سروسز سلیکشن بورڈ ایس ایس بی کے ذریعہ 2 جولائی 2020 سے شروع ہونے والے144ویں کورس اور106ویں کورس کے لئے  نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے بری، بحری اور فضائیہ ونگس میں داخلے کے لئے انٹرویوکے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ نتیجہ کمیشن کی ویب سائٹ https://upsc.gov.in پر بھی دستیاب ہے:

ان تمام امیدواروں کی  امیدواری عبوری ہے ، جن کے رول نمبر  فہرست میں دکھائے گئے ہیں۔ امتحان کے لئے اپنے داخلے کی شرائط کے مطابق ‘‘امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تحریری نتیجے کےاعلان کے 2ہفتوں کے اندر ہندوستانی فوج کی بھرتی کی ویب سائٹ joinindianarmy.nic.in پر اپنے آپ آن لائن رجسٹرکرائیں۔ کامیاب امیدواروں کو سلیکشن سنٹرالاٹ کئے جائیں گے اور پھر ایس ایس بی کے انٹرویو کی تاریخیں الاٹ کی جائیں گی، جو رجسٹرڈ ای-میل آئی ڈی پر  ارسال کر دی جائیں گی۔ کوئی بھی امیدوارجو اس سائٹ پر پہلے سے ہی رجسٹریشن کراچکا ہے، اُسے ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کسی سوال/لاگ اِن مسئلے کے معاملے میں ای-میل dir-recruiting6-mod@nic.in.” کو بھیج دیا گیا ہے۔

امیدواروں سے یہ بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایس ایس بی انٹرویو کے دوران متعلقہ سروس سلیکشن بورڈس کو عمر اور تعلیمی اہلیت کے اصل سرٹیفکیٹس پیش کریں۔ امیدوار یونین پبلک سروس کمیشن کو اصل سرٹیفکیٹ نہ بھیجیں۔ مزید معلومات کےلئے امیدوارکسی بھی کام کے دن صبح 10 بجے اور شام 5 بجےکے درمیان ٹیلیفون نمبرس

011-23385271/011-23381125/011-23098543

پریاخودذاتی طورپر کمیشن کے گیٹ سی کے نزدیک فیسیلٹیشن کاؤنٹرپررابطہ کر سکتے ہیں۔

امیدواروں کی مارکشیٹ حتمی نتیجے کے شائع ہونے کی تاریخ سے 15دنوں کے اندر کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی جائے گی۔ایس ایس بی کے انٹرویو کے اختتام کے( بعد اور30دن کی مدت کیلئے ویب سائٹ پر دستیاب رہے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More