40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نمک پیداوار کی صنعت کی جدید کاری کے لئے مختلف اقدامات

Urdu News

نئی دہلی، تجارت اور صنعت کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع دی کہ حکومت نے نمک کی پیداوار کرنے والے افراد کو نئی معلومات سے روشناس کرانے ،نیز نمک کے معیار کو بہتر بنانے، نمک کی پیداوارکو عالمی معیارات کے مطابق بنانے اور بین الاقوامی بازار سے مقابلہ کرنے کے لئے راجستھان کے ناوا ، اڈیشہ کے گنجام اور تمل ناڈو کے مرکانم میں ماڈل سالٹ فارم قائم کیا ہے۔ ناوا اور گنجام میں جہاں ماڈل سالٹ فارم کا قیام متعلقہ ریاستی حکومت اور سینٹرل سالٹ اینڈ مرین کمیکلز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایس ایم سی آر آئی )، بھاؤ نگر کے اشتراک و تعاون سے عمل میں آیا ہے وہیں مرکانم میں ماڈل سالٹ فارم کا قیام صرف سی ایس ایم سی آر آئی ، بھاؤ نگر کے اشتراک سے عمل میں آیا ہے۔ مزید برآں ہنر مند ی کے فروغ کے لئے نمک مزدوروں کو تربیت فراہم کرائی جارہی ہے۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران ایسے 28 تربیتی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ان تربیتی پروگراموں سے 780 نمک ورکروں اور 40 ماسٹر ٹرینروں کو فائدہ حاصل ہوا ہے۔

محترمہ نرملا سیتا رمن نے مزید بتایا کہ حکومت نمک ورکروں کو، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں کے لئے مالی امداد فراہم کررہی ہے جیسا کہ اس مقصد کے لئے وضع کردہ مثالی اصول و ضوابط میں مذکورہے۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران مزدوروں کی ترقی و فلاح بہود کے لئے سالٹ کمشنر آرگنائزیشن (ایس سی او) کے ذریعہ 98.89 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ اسی طرح مذکورہ مدت کے دوران ریاست گجرات میں درج بالا مقاصد کے لئے 30.46 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More