39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نمائش :‘‘بھارت اوردنیا ،نوداستانوں میں ایک تاریخ ’’بھارت کی آزادی کے 70برسوں کی یادگارمنانے کے لئے قومی میوزیم میں نمائش کا افتتاح

Urdu News

نئی دہلی: اندراگاندھی نیشنل سینٹر فاردی آرٹس ( آئی جی این سی اے) کے صدرجناب رام بہادررائے نے 5مئی ،2018کو نیشنل میوزیم واقع نئی دہلی میں، اپنی نوعیت کی اولین زبردست نمائش جس کا تعلق بھارتی تہذیب سے  ہے ،کا افتتاح کیاہے ۔ بھارت میں برطانیہ کے ہائی کمشنر سرڈومونک ایسکوئتھ ، دلی سرکل کے چیف پوسٹ ماسٹرجنرل جناب ایل این شرما ،برٹش میوزیم کے ڈائرکٹرڈاکٹرہارٹ وک فشراورسی ایس ایم وی ایس کے ڈائرکٹر،ڈاکٹرسبے ساچی مکھرجی ، قومی میوزیم کی نمائش کی انچارج ڈاکٹرانامیکا پاٹھک ، ڈی جی اے ایس آئی ، محترمہ اوشاشرما بھی اس موقع پرموجود تھیں۔

          یہ نمائش میوزیم کے تعاون واشتراک سے غیرمعمولی اہتمام کے طورپرمنعقد ہوئی ہے اوراس تعاون واشتراک میں برٹش میوزیم لندن ، نیشنل میوزیم نئی دہلی اورچھترپتی شیواجی مہاراج واستوسنگھرالیہ ( سی ای ایم وی ایس ) ممبئی اور وزارت ثقافت کا ہاتھ بھی اس میں شامل ہے ۔

مذکورہ نمائش بھارتی تہذیب کی نشوونمأ پراحاطہ کرتی ہے اوربہت قدیم زمانے سے اس پراحاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ،اس سلسلے میں بھارت اوربیرون ہند سے مختلف فنی نمونوں کے ذریعہ اس قدیم تاریخ اوربیرونی دنیا کے تعلق کو اجاگرکرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ ‘بھارت اور دنیا:نوداستانوں میں ایک تاریخ ’کے تحت تاریخ کے 20لاکھ سالوں پراحاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ اس نمائش کو بھارت کی آزادی کے 70برس مکمل ہونے کے سال کی یاد گارکے ایک حصے کے طورپر منصوبہ بند کیاگیاہے ۔2017میں بھارت اوربرطانیہ کے مابین اہم ثقافتی تبادلے بھی ہوئے ہیں ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002B56W.jpg

          مذکورہ نمائش بھارتی تہذیب کی نشوونمأ پراحاطہ کرتی ہے اوربہت قدیم زمانے سے اس پراحاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بھارت اوربیرون ہند سے مختلف فنی نمونوں کے ذریعہ اس قدیم تاریخ اوربیرونی دنیا کے تعلق کو اجاگرکرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ ‘بھارت اور دنیا:نوداستانوں میں ایک تاریخ ’کے تحت تاریخ کے 20لاکھ سالوں پراحاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ اس نمائش کو بھارت کی آزادی کے 70برس مکمل ہونے کے سال کی یاد گارکے ایک حصے کے طورپر منصوبہ بند کیاگیاہے ۔2017میں بھارت اوربرطانیہ کے مابین اہم ثقافتی تبادلے بھی ہوئے ہیں ۔

جناب رائے نے اس نمائش کو تاریخ کے ذریعہ ایک سفرقراردیتے ہوئے کہاکہ بھارت کی تاریخ میں ایسے لمحات بھی ہیں ،جو ہمارے لئے قابل فخرہیں ۔ یہ ثقافتی تبادلوں کی تقریبات منانے اور اس بات کو یادکرنے کا موقع بھی ہے کہ ہماری تہذیب لاکھوں برس پہلے سے وجود میں تھی ، جس نے دنیا کو ثقافت ، سائنس اورروحانیت کے طورپر بہت کچھ دیاہے ۔

          اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے نیشنل میوزیم کے ڈائرکٹرجنرل ڈاکٹربی آرمنی نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے فنی نمونوں پرمبنی اور مشتمل ایک منفرد نمائش ہے اوراس کے نظریئے کی اساس بہت گہری ہے اوربرٹش میوزیم اوربھارتی عجائب گھروں کے مابین اس سلسلے میں وسیع پیمانے پرتعاون واشتراک عمل میں آیاہے ۔ اس کے بعد ہی یہ نمائش ممکن ہوسکی ہے ۔ شاندار ہندوستانی تہذیب کا یہ ایک بہترین مظہرہے اورساتھ ہی ساتھ اس نمائش کے ذریعہ بھارتی تہذیب نے عالمی تہذیبوں پرکیسے اثرات مرتب کئے ہیں ، یہ پہلوبھی بحسن وخوابی اجاگرہواہے ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image003HWU8.jpg

          برٹش میوزیم کے ڈائرکٹر،ڈاکٹرہارٹ وک فیشر نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ اپنی نوعیت کا اولین پروجیکٹ ہے، جس نے مختلف اشیأ ، ثقافتوں ، اداروں اور عوام کے مابین ایک مکالمے کی صورت پیداکردی ہے اوربھارتی تاریخ کے مالامال تناظراور قابل فخرلمحات کے ذریعہ اجاگرہوئے ہیں ۔

          اس موقع پرموجود سی ایس ایم وی ایس کے ڈائرکٹرجنرل سبے ساچی مکھرجی نے کہا کہ یہ نمائش اپنی نوعیت کے لحاظ سے پہلی نمائش ہے  جس میں امریکہ ، برطانیہ اوریوروپی سرحدوں سے باہرتجربات کئے گئے ہیں اوراس امرکی کوششیں کی گئی ہیں کہ مختلف عجائب گھراپنے کللشن یہاں شیئرکرسکیں اور دنیا بھرکے لوگ ان کا ملاحظہ کرسکیں ،جنھیں عام طورپرسب لوگ نہیں دیکھ سکتے ۔ برٹش میوزیم کے جوفنی نمونے یہاں رکھے گئے ہیں اوربھارتی عجائب اور نجی ذخیرہ کاروں کی جو چیزیں یہاں رکھی گئی ہیں، ان کے ذریعہ پرکشش داستانیں وا ہوئی ہیں ، تاریخیں نمایاں ہوتی ہیں، ان تمام فنی نمونوں سے یہ بات ظاہرہوتی ہے کہ ہم پوری  دنیاسے کب، کیسے اورکس طرح جوڑے ہوئے تھے ۔

          اس موقع پر محکمہ ڈاک کے ذریعہ جاری کئے گئے ایک خصوصی پوسٹل کورکی رونمائی کرتے ہوئے ،جناب ایل این شرمانے کہاکہ اس نمائش میں 20لاکھ برس سے بھی قبل کی بھارتی تاریخ آج تک کی تاریخ کو اجاگرکیاگیاہے، جس میں علاقائی پہلوؤں کے ساتھ عالمی روابط کا بھی لحاظ رکھاگیاہے ،جو ناظرین کو ایک انوکھا تجربہ اورموقع فراہم کرنے کے ساتھ بہت کچھ سیکھنے کی دعوت بھی دیتاہے ۔

          یہ نمائش دومہینوں کی مدت تک یعنی 30جون ،2018تک جاری رہے گی اورعوام الناس کے لئے پیراورعوامی تعطیلات کے علاوہ روزانہ صبح 10بجے شام 6بجے تک کھلی رہے گی ۔ یہاں تھیئٹرورکشا پ ، گائیڈیڈ ٹور، بچوں کے لئے موضوعاتی واک ، ٹریزرہنٹ اور آن لائن ہفتہ وارکوئز وغیرہ کابھی اہتمام کیاگیاہے ، متعلقہ ویب سائٹ درج ذیل ہے،http://www.indiaandtheworld.org))

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More