24.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نفسیاتی رسائی شمال مشرق کی ترقی کے لئے اہم:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات وپنشن، جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں ایک دو روزہ بین الاقوامی سیمینار کا آغاز کیا۔ سیمینار کا موضوع ہے’’کثیر اضلاعیت کا عہد اور بھارت کے شمال مشرق کو جوڑنا:مواقع اور چیلنجز‘‘۔اس سیمینار کا انعقاد شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ڈی او این  ای آر)انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرز(آئی سی ڈبلیو اے) اور ایشین کنفلوئنس، شیلانگ، میگھالیہ کے ذریعے 19 اور 20 مارچ 2018ء کو کیا جارہا ہے۔  ایشین کنفلوئنس دویہ جیون فاؤنڈیشن کی ایک اکائی ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شمال مشرق میں موجود امکانات کا ابھی تک صحیح استعمال نہیں ہوپایا ہے اور یہ خطہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبعی رسائی (آؤٹ ریچ) کی طرح شمال مشرق کی ترقی کے لئے نفسیاتی آؤٹ ریچ بھی اہم ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں مرکزی حکومت نے جس تیز رفتاری کے ساتھ کوششیں کی ہیں، اس کے زبردست نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ان کوششوں کے نتیجے میں کنکٹیوٹی سے متعلق منظر نامے میں زبردست بہتری آئی ہے۔ اس کنکٹیوٹی کا تعلق ہوائی ، ریل اور روڈ کنکٹیوٹی ، سبھی سے ہے۔اس کی وجہ سے یہ لازم ہے کہ پہلے جو رکاوٹیں اور دشواریاں تھی وہ دور ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعے ’’ایکٹ ایسٹ‘‘ پالیسی پر زور دیئے جانے کے سبب یہ ایک شاندار موقع ہے کہ اس خطے میں بین الاقوامی تجارت کے لئے پروڈکشن میں اضافے کی نئے امکانات کا پتہ لگایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اروناچل پردیش کے منظر جاتی حسن کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایٹا نگر میں دوسرا فلم اینڈٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ  آف انڈیا(ایف ٹی آئی آئی) قائم کیا جائے گا۔پہلا فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ مہارا شٹر کے پونے شہر میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شمال مشرقی خطے کے لئے ایک خطے کی صورتحال پر مبنی سڑک ترقیاتی اسکیم شروع کی گئی ہے، جس کا نام ’’نورتھ ایسٹ روڈ سیکٹر ڈیولپمنٹ اسکیم(این ای آر ایس ڈی ایس) ہے‘‘ اس کا مقصد ان سڑکوں کا رکھ رکھاؤ، تعمیر اور اپگریڈیشن کرنا ہے، جو دوریاستوں کے درمیان انٹرکنیکٹنگ سڑکیں ہونے کے سبب بے توجہی کا شکار رہتی ہیں، جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا اور اس وجہ سے انہیں’’یتیم سڑکیں‘‘کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت سرکاری ایجنسیوں اور نجی پارٹیوں کے توسط سے اس خطے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں جاپان کی حکومت کے ساتھ بڑے پیمانے پر اشتراک کی مثال پیش کی ، جو اس خطے میں زبردست سرمایہ کاری کا منصوبہ بنارہا ہے۔ ایسا ہی معاملہ سنگاپور کا بھی ہے، جس میں آسام میں ایک اسکل سینٹر قائم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی سمت میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی کوششوں میں آئی سی ڈبلیو اے اور ایشین کنفلوئنس کے ذریعے ادا کئے جانے والے کردار کی ستائش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں ترجیح سیاحت کے فروغ کو دی جارہی ہے۔ حکومت کی ’ایکٹ ایسٹ‘پالیسی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثقافت، طرز زندگی اور کھانے پینے کی عادتوں کے تعلق سے شمال مشرقی خطہ پڑوسی ملکوں سے ملتا جلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے شمال مشرقی ریاستوں کو چاہئے کہ وہ ایسی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ پر توجہ مرکوز کریں ، جو ان جگہوں پر اپنے لئے بازار حاصل کرسکیں اور شمال مشرقی ریاستوں میں تجارت کو فروغ حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ تنوع در تنوع کی سرزمین ہونے کے سبب شمال مشرق اپنا اتحاد اب بھی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہا کہ مرکز کے ذریعے شمال مشرق میں مختلف جگہوں پر کیمپ سیکریٹریٹ قائم کئے جانے کے سبب مقامی لوگ اہلکاروں کے ساتھ زیادہ آشنا ہوگئے ہیں، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ مرکزی حکومت شمال مشرق تک پہنچ رہی ہے، نہ کہ شمال مشرق کے ریاستیں مرکز پہنچیں۔

شمال مشرق کی خطے کی ترقی کی وزارت کے ذریعے نوجوانوں پر مرکوز متعدد اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کیمپس میں شمال مشرق کے طلباء کے لئے براک ہوسٹل اور بنگلورو میں شمال مشرق کی طالبات کے لئے مخصوص ہوسٹل تعمیر کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کے دوارکا علاقے میں جلد ہی شمال مشرقی ثقافتی اور اطلاعاتی مرکز قائم کیا جائے گا۔

انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرز (آئی سی ڈبلیو اے) یعنی عالمی امور کی بھارتی کونسل کے ڈائریکٹر جنرل جناب نلن سوری اور ایشین کنفلوئنس کے ڈائریکٹر جناب سبیہ ساچی دتا اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More