25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ ہند نے نوجوانوں سے رواداری اور احترام کی روایات پر عمل کرنےاور ہمارے گوناگوں ثقافت کی حفاظت کرنے کی اپیل کی

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کو سماجی مسائل پر غور وخوض کرنے کے لیے بڑی سماجی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ  وہ رواداری اور احترام کی روایات پر عمل کریں اور ہمارے گوناگوں ثقافت کی حفاظت کریں۔

نائب صدر جمہوریہ آج چنڈی گڑھ میں پنجاب یونیورسٹی ، جس کے وہ  چانسلر ہیں ، کے 68 ویں جلسۂ تقسیم اسناد سے خطاب کر رہے تھے۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کا ماضی تابناک ہے اور یہ ہندوستان کی قدیم یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے اور ایسی جگہ پر قائم ہے جس تکشیلا جیسے قدیم تعلیمی مراکز میں علم کی توسیع کے لیے صدیوں کی تہذیب کا مشاہدہ کیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ یہ یونیورسٹی تعلیمی استحکام کے لئے مسلسل کوشش کر رہا ہے۔  یونیورسٹی اپنے 200 ملحقہ  کالجوں، 3 علاقائی مرکزوں، 6 رجسٹرڈ کالجوں اور ایک دیہی مرکز کے ذریعہ 15000 طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نےقومی ادارہ جاتی رینکنگ فریم ورک کے تحت موجودہ درجہ بندی میں ملک کے سبھی تعلیمی اداروں میں 34 واں مقام حاصل کرنے پر پنجاب یونیورسٹی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے طلباء کے درمیان اختراعات اور کاروبار کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے یونیورسٹی کی سنجیدہ کوششوں  کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ اس یونیورسٹی کو یو جی سی نے بایو میڈیکل سائنس میں امتیازی حیثیت حاصل کرنے کی صلاحیت  اعتراف کیا ہے ، جس میں اسٹیم سیل ریسرچ اور دواسازی کی سہولیات دستیاب ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے اس خیال کا اظہار کیا کہ ادارہ کی تعمیر آسان کام نہیں ہے اور انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ویژن ، جذبہ، مسابقت ، عزم ، سخت کوشی اور افراد نیز اداروں کے نیٹ ورک میں اتھاہ صلاحیت تلاش کرنے  کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے تمام شراکت داروں سے اپیل کی کہ اپنے بہتر کاموں کی رفتار برقرار رکھیں اور کسی قسم کی پیچیدگی اس کی راہ میں نہ آنے دیں۔

جناب نائیڈو نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل کا ہندوستان مستقبل کا ہندوستان  خواب اور عزائم، نوجوانوں کے کردار اور صلاحیت سے مستحکم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم مستقبل میں اپنے نوجوانوں کو صحیح مہارت اور سوچ کے ساتھ بااختیار بنائیں گے  تو ملک  کی وسیع  ڈیموگرافی کا فائد ہ اٹھانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ 21 صدی کے تناظر میں، ہمیں اپنے تعلیمی نظام میں تبدیلی لانے  کی ضرورت ہے۔  انسانی فلاح و بہبود، ماحولیاتی نظام اور ماحولیات کے خدشات  پر توجہ دینے کی یکساں ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ  یہ تبھی ممکن ہے جب ہم اپنے سنجیدہ فکر کے تئیں اپنے  نصاب، تشخیص  میں تبدیلی لائیں گے اور مذاکرات  پر خصوصی توجہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اعلی تعلیم کا نظام بہتر ہوا ہے۔  ہمیں تعلیم کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے نوجوانوں کے سامنے بہترین تعلیمی نظام پیش کر سکیں۔

انہوں نے نوجوانوں پر  زور دیا کہ وہ ذمہ داری کے ساتھ مواصلات کے مختلف وسائل کا ،جو ہمیں ٹکنالوجی سے حاصل ہوئے، ان کا استعمال کریں۔ مواصلات کے یہ وسائل سماجی ہم آہنگی کوفروغ دینے کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے۔  اس کے علاوہ، سماج کے اہم مسائل جیسےسماجی  طبقات  اور صنفی عدم مساوات سے متعلق مسائل پر  ان وسائل کا استعمال کر کے  بحث کیا جاسکتا ہے۔

نائب صدرجمہوریہ نے  پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے اسرو کے چیئرمین اور مشہور خلائی سائنس داں ڈاکٹر کے سیون کو سائنس رتن ایوارڈ سے نوازا۔ ڈاکٹر سیون کی امتیاز خدمات ملک میں  خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کی غیر معمولی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہیں۔

اس موقع پرپنجاب کے  گورنر جناب وی پی سنگھ بادنورے ، پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راجکمار ، یونیورسٹی انسٹرکشن کے ڈین پروفیسر  شنکر جی جھا ، پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر کرمجیت سینگھ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More