31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستان کو اعلیٰ تعلیم کا عالمی مرکز بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ٔ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ہندوستان کو اعلیٰ تعلیم کا عالمی مرکز  بنائے جانے پر زور دیا ہے اور  یونیورسٹیوں ، اساتذہ اور پالیسی سازوں سے  تعلیم کے معیار کو عالمی یونیورسٹیوں کے معیار کے مساوی بنائے جانے کی اپیل کی ہے ۔

          100 عالمی  یونیورسٹیوں میں ہندوستان کی کسی یونیورسٹی کے نہ شامل ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے این اے اے سی اور یو جی سی سے زور دے کر کہا کہ  تعلیمی نظام پر نظر ثانی اور  نصابِ تعلیم کو 21 ویں صدی کے مطابق بناکر  اعلیٰ تعلیم کے میدان میں درپیش  خامیوں کو دور کیا جانا چاہیئے ۔

          جناب نائیڈو آج بنگلورو میں نیشنل اسسمنٹ  اینڈ ایکریڈیٹیشن  کونسل  ( این اے اے سی )  کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔  انہوں نے اس موقع پر اپنی تقریر میں  ملک کی   بعض یونیورسٹیوں میں  حالیہ   اضطراب  اور افرا تفری کے حالات پر تشویش کا  اظہار کرتے ہوئے  حالات کو پُر امن بنائے رکھنے پر زور دیا ۔

          جناب نائیڈو نے یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کو  تدریس اور حصولِ علم کے اعلیٰ ترین مقامات   سے تعبیر کرتے ہوئے   کہا کہ    یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں آداب اور سلیقے کے اعلیٰ معیارات قائم رکھے جانے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں علمی کوششوں اور  نصاب کے ساتھ چلنے والی دیگر    سرگرمیوں کو  اولین ترجیح دی جانی چاہیئے  اور    گروہ  بندیوں اور باعث تقسیم   سرگرمیوں  سے گریز  کیا جانا چاہیئے ۔

          جناب نائیڈو نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ   نظامِ تعلیم کا فرض ہے کہ  ایسے مثالی  عالمی شہری تیار کئے جائیں  ، جو  بہتر  دنیا کی  تعمیر  کر سکیں ۔

          تعلیمی اداروں کے پورٹلس  سے فارغ ہونے والے طلباء کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ  ان طلباء کو    ایسے اعلیٰ اور روشن خیال  شہری  بنایا جانا چاہیئے ، جن میں سماجی بیداری  اور سماج کے تئیں  ذمہ داری اور جواب دہی کا  احساس اور جذبہ  موجود ہو ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ  تعلیمی اداروں کو    اپنے طلباء کو   اعلیٰ ارتباط اور یکجہتی کے ساتھ  درد مند انسان بناکر پیش کرنا چاہیئے ۔

          ‘‘ کردار کے بغیر علم ’’ کو  گناہ تصور   کرنے کے  مہاتما گاندھی کے نظریے   کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے   کہا کہ اخلاق اور  قدروں   پر زور دینے والی ایسی تعلیم ، جو  رضا کاریت اور  درد مندی   کے جذبات کو  فروغ دیتی ہے ، اُس تعلیم کی آج  ملک اور قوم کو شدید ضرورت  ہے ۔ انہوں نے کہا  کہ  طلباء کو  ہندوستان کی شاندار وراثت  ، ثقافت اور تاریخ  سے  واقف کرانا ہمارے تعلیمی نظام کی  اولین ترجیح ہونی چاہیئے ۔

          نالندہ  ، وِکرم شِلہ   ، ٹکش شِلہ جیسے ہندوستان کے قدیمی  مراکزِ تعلیم کا ذکر کرتے ہوئے  جناب نائیڈو نے کہا کہ  اِن مراکز کو  عالمی معیار    اور وقار حاصل تھا ۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے زور دے کر کہا کہ  ہندوستان کے سابقہ  شاندار تعلیمی ماضی  کی باز بحالی  کی کوششیں کرنی چاہئیں ۔

          انہوں نے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے زور دے کر کہا کہ  اِن اداروں کو  ایسے مراکز ِ مہارت کی حیثیت اور شکل اختیار کرنی چاہیئے ، جہاں طلباء کو  علم  ، ہنر مندی اور   کامیابی  ، خوش حالی اور  کامیاب زندگی  کے لئے ضروری   زاویۂ نگاہ  کا سلیقہ حاصل ہو سکے ۔

          اس موقع پر کرناٹک کے گورنر  جناب وَجو بھائی  والا ، این اے اے سی کے ڈائرکٹر پروفیسر ایس سی شرما  ، ایڈوائزر ڈاکٹر  اَمیا کمار  رَتھ  اور مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر   ، اعلیٰ تعلیمی شخصیات اور   پروفیسر حضرات نے بھی دیگر معززین کے ساتھ اس تقریب کی زینت میں اضافہ کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More