28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو 6 دسمبر کو سی آئی سی کے سالانہ اجلاس کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی۔نومبر؛ مرکزی اطلاعاتی کمیشن سی آئی سی 6 دسمبر 2017 کو ‘ اطلاع کا حق’ موضوع پر بارہویں سالانہ اجلاس کا انعقاد کررہا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو اجلاس کا فتتاح کریں گے اور سالانہ اجلاس میں افتتاحی خطبہ دیں گے۔

سی آئی سی کا سالانہ اجلاس پچھلے سال 7 اور 8 نومبر کو منعقد ہوا تھا۔ یہ اجلاس اطلاع کے حق سے متعلق قانون 2005 کی تشکیل کی یاد میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں پورے ملک میں اطلاع کے حق سے متعلق قانون آر ٹی آئی پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا تھا۔ اس اجلاس میں سبھی ریاستی انفارمیشن کمیشنز اور ملک بھر کے متعلقہ فریقین نے شرکت کی تھی۔

اس سال اس اجلاس میں مئی اور جولائی کو دو سمینار منعقد کیے جائیں گے، جن کا بالترتیب موضوع ہے آر ٹی آئی قانون 2005 پر عمل درآمد اور زمین سے متعلق ریکارڈ اور آر ٹی آئی قانون۔

سی آئی سی نے اچھی طرح تحقیق پر مبنی اصل پرزنٹیشن کو مدعو کیاہے جن میں ماہرین تعلیم ، پریکٹشنرز، محققین، این جی او/ سول سوسائیٹیز گروپ، طلبا اور دیگر متعلقہ فریقین بھی شامل ہیں۔ سالانہ اجلاس کے لیے تین موضوعات‘ اپنے طور پر انکشافات ’ ریکارڈ کیپنگ اور آر ٹی آئی قانون پر عمل درآمد میں سامنے آنے والے مسائل کو شامل کیا گیا ہے۔

دلچسپی لینے والے حضرات سے درخواست ہے کہ وہ پرزنٹر کے پورے نام اور اُس سے رابطے کی تفصیلات کے بارے میں اطلاعات کمیشن میں جوائنٹ سکریٹری (قانون) کو اپنے پرزنٹیشنز بھیج دیں۔ یہ پرزنٹیشنز 30 نومبر 2017 سے پہلے jslaw-cic@gov.in کو بھیجے جاسکتے ہیں، جن پر ‘‘ آر ٹی آئی قانون 2005 پر عمل درآمد سے متعلق سمینار لکھا ہونا چاہئے۔

 

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More