23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ اور کوسٹاریکا کے صدر کا مشترکہ پریس بیان

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ٔہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے 8 مارچ 2019  کو سینجوس کوسٹاریکا میں کوسٹاریکا کے  صدر محترم کارلوس الوراوڈو کیسادہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس بیان  جاری کیا۔

نائب صدر جمہوریہ کے بیان کا متن درج ذیل ہے:

‘‘عزت مآب صدر کارلوس الوراڈو کیسادہ

اور  کوسٹاریکا میڈیا کے معزز نمائندگان

میرے وفد اور مجھے کوسٹاریکا کا دورہ کرکے بہت خوشی ہوئی ہے۔ یہ ایک خوبصورت ملک ہے اور وسطی امریکہ  کی ایک بڑی معیشت ہے۔

کوسٹاریکا میں دنیا میں سب سے  زیادہ فی مربع کلو میٹر حیاتیاتی تنوع پایا جاتا ہے۔ حیوانات اور نباتات سے مالامال ہونے کے سلسلے میں اسے شہرت حاصل ہے۔ یہاں پر 25 فیصد محفوظ ہرا بھرا علاقہ ہے اور  سب سے زیادہ ماحول دوست، رویے اور رجحان کے ساتھ سب سے زیادہ ہرا بھرا ہونے کے لیے اس کو ہیپی پلینیٹ کے عدد اشاریہ میں اعلیٰ ترین درجہ بندی حاصل ہے۔

گذشتہ روز میں نے ایک بزنس فورم کی میٹنگ سے خطاب کیا

آج اس سے قبل مجھے یونیورسٹی آف پیس میں خطاب کرنے کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

مہاتما گاندھی سے ملک سے تعلق ہونے اور اس سال جبکہ ہم باپو کا 150واں یوم پیدائش منا رہے ہیں، یہ رویہ خصوصی طور پر میرے لیے متاثر کن ہے۔

ہندوستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن گذشتہ چند دہائیوں سے ہمیں سرحد پار سے دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ہم نے دہشت گردی کی لعنت اور متفقہ طور پر اس سے لڑنے کی ضرورت کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی ہے۔ 14 فروری 2019 کو پلوامہ میں اقوام متحدہ کے ذریعے ممنوعہ ایک دہشت گرد تنظیم کے ذریعے ہندوستانی حفاظتی دستوں پر  جو بزدلانہ دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے اس نے ایک بار پھر  دہشت گردی کے کاموں میں ملوث لوگوں اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف بین الاقوامی برادری کے ذریعے فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت کو ظاہر کیا ہے۔

صدر کیسادہ اور میں نے باہمی مفاد کے کئی شعبوں کے بارے میں فائدے مند اور دوستانہ تبادلہ خیال ہے۔ ان میں دو طرفہ علاقائی اور کثیر جہتی شعبے شامل ہیں۔

ایسے تعاون کے کئی نئے شعبے ہیں جن میں ہمارے دوطرفہ تعلقات کو نئی اونچائیوں تک  پہنچانے کے امکانات ہیں۔

جن شعبوں میں کوسٹاریکا کی طاقت کا ہم فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ہیں ان میں ایکو ٹوریزم، صاف ستھرا ٹرانسپورٹ، سائیکل کی مدد سمیت ، تعلیم میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری، 2021 تک کاربن کے صفر اخراج والی معیشت کا عزم شامل ہیں۔

جن شعبوں میں ہندوستان کی صلاحیت کا کوسٹاریکا فائدہ اٹھا سکتا ہے ان میں خلا اور بایوٹیکنالوجی، شمسی توانائی سمیت قابل تجدید توانائی، ادویہ سازی،آئی سی ٹی خصوصی طور پر ای-گورننس، پن بجلی جنریٹر اور پاؤر پلانٹ کے سازوسامان، کھیتوں کی مشینری اور ہنرمندی کا فروغ، ریلوے  کی تعمیر اور رولنگ اسٹاک شامل ہیں۔

میں نے کوسٹاریکا کی کمپنیوں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ میں نے یہ وضاحت کی ہے کہ جتنے زیادہ کوسٹاریکا کے سی ای او اور بڑے کاروباری، ترقی پذیر ممالک میں قریبی تعلقات رکھتے ہیں، وہ ہندوستان میں اپنا کاروبار پھیلانے اور پرکشش ہندوستانی معیشت کے ذریعے پیش کردہ سرمایہ کاری پر اونچا منافع  کما سکتے ہیں۔

ہم مؤثر طریقے سے اور باہمی مفاد میں تعلیمی تبادلے، یونیورسٹی سے یونیورسٹی کے تعاون، تیز رفتار ورچوئل کنیکٹیویٹی کے ذریعے تعاون کرسکتے ہیں۔

اپنے باہمی مفید تبادلے کی بنیاد پر ہمیں اعتماد ہے کہ ہماری باہمی کوششوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا بنانے کے لیے نئے اور اختراعی میدان سامنے آئیں گے۔

ہماری ایئر لائنس اور آنے والوں کے لیے موافق ویزا کے نظام کے درمیان کوڈ شیئرنگ کا استعمال کرکے فضائی کنیکٹیویٹی کے ساتھ ہم عوام سے عوام کے قریبی رابطے کو فر وغ دے سکیں گے جو کہ دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے اور گہرا بنانے کے لیے ایک ضروری شرط ہے۔

ہم اکتوبر 2018 میں کیے گئے صدارتی اعلان کی ستائش کرتے ہیں جس کے ذریعے یوگا اور میڈیٹیشن کے فروغ سے متعلق  تمام کارروائیوں اور اقدامات کا عوامی مفاد میں اعلان کیا گیا جس کے ذریعے کورسٹاریکا کے اندر یوگا کو فروغ دینے سہولت دی گئی۔

اب تک دفتر خارجہ کی مشاوارت کے ہمارے دو دور بہت سود مند ثابت ہوئے ہیں جن میں ہمارے تعلقات کے دائرے میں آنے والے مختلف موضوعات پر  جامع بات چیت کی گئی۔ ہم نے اپنی ٹیموں سے کہا ہے کہ وہ جلد ہی کسی تاریخ کو مشاورت کے اگلے دور کا انعقاد کریں۔

جس طرح کی گرمجوشی کے ساتھ ہماری مہمان نوازی کی گئی اور ہمارے دورے کے لیے جیسے شاندار انتظامات کیے گئے اس کے لیے میں دل سے صدر کیسادہ اور کوسٹاریکا کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں’’۔