40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرجمہوریہ کی جانب سے عوام کو عیدالاضحی ٰ کی مبارکباد

Urdu News

نئی دہلی ،یکم ستمبر: نائب صدرجمہوریہ ہند ، جناب وینکیانائیڈونے عیدالاضحی ٰ کے خوشی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ عیدالاضحی ٰ کا تہوار جذبہ ٔ قربانی کی علامت ہے اور انسانی زندگیوں میں سچائی اورایثارکی قدروں کی اہمیت کو اجاگرکرتاہے ۔

          نائب صدرجمہوریہ کے پیغام کا متن درج ذیل ہے :

          ‘‘میں ملک کے عوام کوعید الاضحی ٰکےمبارک موقع پر  اپنی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتاہوں ’’۔

          عیدالاضحیٰ  جذبہ قربانی اور زندگیوں کے لئے ایثارکی علامت ہے ۔ یہ تہوار بنی نوع انسان کو روزمرہ کی زندگی میں صداقت اور دردمندی کی قدریں شامل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتاہے ۔

          خداکرے کہ یہ مقدس تہوار ہمارے ملک میں امن ، یگانگت اور خوشحالی لے کرآئے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More