39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

موٹر حادثے کا شکار ہونے والوں کا بغیر نقد ادائیگی کے علاج شروع کرنے کا منصوبہ

Urdu News

نئی دہلی، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ایم وی ایکٹ 2019 کے مطابق موٹر حادثے کا شکار ہونے والوں کے بغیر نقد ادائیگی کے علاج کی اسکیم کو نافذ کرنے کے لئے ایک خاکہ تیار کیا ہے۔اس میں اہم ترین گولڈن آور کے دوران  حادثے کا شکار ہونے والوں کا علاج شامل ہے۔

اس وزارت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں  ٹرانسپورٹ کے انچارج سکریٹریوں اور  پرنسپل سکریٹریوں کو مکتوب بھیجا ہےاور اس ماہ کی 10 تاریخ تک اسکیم کے خاکے پر ان کے تاثرات طلب کئے ہیں۔

پی ایم –جے اے وائی  کے لئے نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کرنے والی  نیشنل ہیلتھ اتھارٹی ، جس کو  ملک بھر میں 21ہزار سے زائد اسپتالوں  پر دسترس حاصل ہے،  کو اس اسکیم کو نافذ کرنے کی ذمہ داری تفویض کی     گئی ہے۔

اسکیم میں  ملک بھر میں سڑک کا استعمال کرنے والے تمام لوگوں کو لازمی بیمہ کور فراہم کرانے کی بات کہی گئی ہے۔    حادثہ کرکے فرار ہونے کے معاملوں میں سڑک حادثوں  کا شکار ہونے والوں کےعلاج کے لئے اور زخمیوں یا   حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو      معاوضے کی ادائیگی کے لئے فنڈ استعمال کیا جائے گا۔اسکیم کےمجوزہ شرائط کو اس طرح سے تیار کیاگیا ہے کہ جس سے تمام لوگوں کو ان کی  ادائیگی کی صلاحیت کا  لحاظ کئے بغیر معیاری طبی دیکھ ریکھ تک رسائی حاصل ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More