39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک بھر کے سیلف ہیلپ گروپوں نےایک کروڑ سے زائد فیس ماسک تیار کیے

Urdu News

نئی دہلی: ایک کروڑ سے زائد فیس ماسک ملک بھر کے مختلف النوع مصروف عمل از خود اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوں یا سیلف ہیلپ گروپوں نے تیار کئے ہیں۔ اس سے سیلف ہیلپ گروپوں کی جانب سے کووڈ-19 سے نبردآزما ہونے کے سلسلے میں ان کی جانب سے کی جارہی لگاتار کوششوں ، مثبت توانائی اور متحدہ عزم کا اظہار ہوتا ہے۔یہ تمام تر امور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی جانب سے چلائی جانے والی ڈی اے وائی-این یو ایل ایم فلیگ شپ اسکیم کے تحت انجام دیئے جارہے ہیں۔

اس لمحے کی فخریہ بات یہ ہے کہ خواتین صنعت کاروں کو مشن کی زبردست تائید حاصل ہورہی ہے۔ان کی لگن اور کارکردگی دیگر لوگوں کو ترغیب فراہم کررہی ہے اور وہ پورے زور و شور، توانائی ، عزم کے ساتھ اپنی کوششوں کو فروغ دے رہے ہیں۔یہ خواتین کی اختیار کاری ہے، جو صحیح معنوں میں زندگیاں بچا رہی ہے۔

ایس ایچ جی خواتین کے چند اقوال:

محترمہ شبھانگی چندرکانت دھے گوڑے، جو سمردھی ایریا لیول فیڈریشن(اے ایل ایف) کی صدر ہیں، ان کے چہرے پر ایک واضح تبسم نظر آتا ہے، جو ان کے سکون قلب اور احساس تفاخر کا پتہ دیتا ہے۔وہ فون پر آرڈر حاصل کرتی ہیں اور تِتوالا مہاراشٹر میں واقع اپنے گھر پر ماسک تیار کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے 50 ہزار سے زائد ماسک تیار کئے ہیں اور مزید 45 خواتین ان کے ساتھ ماسک تیا رکرنے کے کام میں مصروف عمل ہیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0047GOQ.png

محترمہ مینوں جھا کوٹا راجستھان میں سوارنی ایس ایچ جی کی رکن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کا یہ ایک چھوٹا سا قدم دیگر لوگوں کو ترغیب فراہم کرے گا۔ محترمہ مینو جھا کے یہ الفاظ اس حقیقت کا پتہ دیتے ہیں کہ ہم میں سے ہر ایک شخص کے اندر اس لاک ڈاؤن کے دوران جاری  اس جنگ میں اپنا تعاون دینے کی صلاحیت موجود ہے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image005L6WP.png

آسام میں استعمال کیا جانے والا گمچھا جو ایک روایتی کپڑا ہے اور احترام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ آج صحت سلامتی اور حفظان صحت و صفائی ستھرائی کی علامت بن گیا ہے۔ محترمہ رشمی جن کا تعلق ناگاؤں سے ہے، وہ رُنجھن ایس ایچ جی کی رکن ہیں۔ وہ اس روایتی کپڑے کا استعمال کرکے ماسک تیا رکرنے میں مصروف عمل ہیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image006VIPU.png

محترمہ اُپدیش انڈوترا  جمو ں و کشمیر کے کٹھوعہ میں واقع پریاس سیلف ہیلپ گروپ کی رکن ہیں، وہ سہہ رنگے ماسک تیار کرنے میں فخر  کااحساس کرتی ہیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image007RAEK.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More