31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک بھر میں ضروری طبی ساز و سامان پہنچانے کے لئے لائف لائن اڑان کے تحت 465 پروازیں کرائی گئیں

Urdu News

نئی دہلی، ایئر انڈیا، الائنس ایئر، آئی اے ایف اور نجی ہوائی کمپنیوں کے ذریعے لائف لائن اڑان کے تحت 465 پروازیں کرائی گئی ہیں۔ ان میں سے 278 پروازیں ایئر انڈیا اور الائنس ایئر کے ذریعے کرائی گئی ہیں۔ اب تک لے جایا گیا کارگو تقریباً 835.94 ٹن ہے۔ لائف لائن اڑان کے ذریعے طے کی گئی اب تک کی ہوائی دوری 451038 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ شہری ہوا بازی کی وزارت کے ذریعے لائف لائن اڑان کی پروازیں کرائی جارہی ہیں، تاکہ کووڈ- 19 کے خلاف ہندوستان کی جنگ میں مدد کرنے کے لئے دور دراز کے علاقوں اور پہاڑی علاقوں سمیت ملک کے سبھی حصوں میں ضروری میڈیکل کارگو پہنچایا جاسکے۔

پون ہنس لمیٹڈ سمیت ہیلی کاپٹر سروسیز جموں و کشمیر، لداخ، جزائر اور شمال مشرقی خطے میں اہم میڈیکل کارگو اور مریضوں کو لانے لے جانے کا کام کررہی ہیں۔ پون ہنس نے 5 مئی 2020 تک 7729 کلومیٹر کی دوری طے کرتے ہوئے 2.27 ٹن کارگو کا ٹرانسپورٹیشن کیا ہے۔ اس میں خصوصی توجہ شمال مشرقی خطے، جزائر اور پہاڑی ریاستوں پر کی گئی ہے۔ ایئر انڈیا اور انڈین ایئر فورس نے خاص طور پر جموں و کشمیر، لداخ، شمال مشرق اور دیگر جزیراتی علاقوں کے لئے تعاون دیا۔

گھریلو کارگو آپریٹر اسپائس جیٹ، بلیو ڈارٹ، انڈیگو اور وستارا کمرشیل بنیاد پر کارگو پروازوں کا اہتمام کررہی ہیں۔ اسپائس جیٹ نے 1383854 کلومیٹر کی دوری کا احاطہ کرتے ہوئے 819 کارگو پروازیں کرائیں اور 5946 ٹن مال کی ڈھلائی کی ہے۔ ان میں سے 294 بین الاقوامی کارگو پروازیں تھیں۔ بلیو ڈارٹ نے 309272 کلومیٹر کی دوری کا احاطہ کرتے ہوئے 278 کارگو پروازوں کا اہتمام کیا اور 4683 ٹن مال کی ڈھلائی کی۔ ان میں سے 14 بین الاقوامی کارگو پروازیں تھیں۔ انڈیگو نے 159158 کلومیٹر کی دوری کا احاطہ کرتے ہوئے 95 کارگو پروازوں کا اہتمام کیا اور تقریباً 470 ٹن کارگو کا ٹرانسپورٹیشن کیا، جن میں 38 بین الاقوامی پروازیں شامل ہیں۔ اس میں حکومت کے لئے مفت میں ڈھوئی جانے والی میڈیکل سپلائیز بھی شامل ہیں۔ وستارا نے 32321 کلومیٹر کی دوری طے کرتے ہوئے تقریبا 150 ٹن مال ڈونے وایل 23 کارگو پروازوں کا اہتمام کیا ہے۔

بین الاقوامی خطے میں دوا، طبی ساز و سامان اور کووڈ-19 سے متعلق راحتی اشیاء کے نقل و حمل کے لئے مشرقی ایشا کے ساتھ کارگو ایئر- برج کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ ایئرانڈیا کے ذریعے مشرقی ایشیا سے لائے گئے میڈیکل کارگو کی مقدار 972 ٹن ہے۔ 14 اپریل سے لے کر 5 مئی 2020 تک بلیو ڈارٹ نے ہوانگ جھو اور شنگھائی سے تقریباً 114 ٹن اور ہانگ کانگ سے 24 ٹن طبی ساز و سامان کا نقل و حمل کیا ہے۔ اسپائس جیٹ نے بھی 5 مئی 2020 تک شنگھائی اور گوانگ جھو سے 204 ٹن طبی ساز و سامان کا ٹرانسپورٹیشن کیا اور 5 مئی 2020 تک ہانگ کانگ اور سنگاپور سے 16 ٹن میڈیکل سپلائیز کے نقل حمل کا کام انجام دیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More