31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

معاملے کو ریاستی حکومتوں کے ساتھ سرگرمی سے گفت وشنید کے بعد حل کرلیا گیا اور سفر کے لیے دیگر مفید راستے اپنائے گئے

Urdu News

مہاجر مزدوروں، زائرین، سیاحوں ، طلبا اور مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے دیگر افراد کو ان کی منزل مقصود تک پہنچانے کے سلسلے میں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات کے بعد بھارتی ریلوے نے یکم مئی 2020 سے شرمک اسپیشل خصوصی ریل گاڑیاں چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

25مئی 2020 کو(صبح10 بجے تک) مجموعی طور پر 3060 شرمک خصوصی ریل گاڑیوں کو ملک کی مختلف مقامات سے چلایا گیا ہے۔40 لاکھ سے زائد مسافر ان خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے اپنی منزل مقصود تک پہنچ چکے ہیں۔

3060خصوصی شرمک ریل گاڑیوں میں سے 2608 ریل گاڑیاں منسوخ ہوچکی ہیں، 453 ریل گاڑیاں چل رہی ہیں۔ 20 مئی 2020 تک 237 شرمک خصوصی ریل گاڑیاں چل رہی تھیں، جن کے ذریعے 3.1 لاکھ مسافروں کی نقل وحمل عمل میں آئیْ۔

3060 ریل گاڑیاں مختلف ریاستوں، مثلا پانچ سرکردہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے چلائی گئیں اور بیشتر ریل گاڑیاں گجرات(853 ریل گاڑیاں)، مہاراشٹر (550 ریل گاڑیاں)، پنجاب (333ریل گاڑیاں)، اترپردیش (221 ریل گاڑیاں) اور دلی (181 ریل گاڑیاں) سے چلائی گئیں۔

اس میں سے ملک بھر میں شرمک خصوصی ریل گاڑیاں مختلف ریاستوں میں موقوف ہوگئی ہیں، وہ بیشتر ریل گاڑیاں جو موقوف ہوئی ہیں، ان میں اترپردیش (1245ریل گاڑیاں)، بہار(846ریل گاڑیاں)، جھارکھنڈ (123ریل گاڑیاں)، مدھیہ پردیش (112 ریل گاڑیاں)اور اوڈیشہ (73 ریل گاڑیاں) شامل ہیں۔

جن ریل گاڑیوں کے راستوں پر بھیڑ بھاڑ زیادہ تھی، یعنی 23-24 مئی 2020 میں، جو بھیڑ دیکھی گئی تھی، وہ بھیڑ اب ختم ہوچکی ہے۔ یہ بھیڑ بھاڑ ا س لیے رونما ہوئی تھی کہ بہار اور اترپردیش کے راستوں میں دو تہائی سے زیادہ ریل ٹریفک جمع ہوگیا تھا اور ریاستی حکام کو جن قوائد وضوابط پر عمل کرنا تھا، وہ صحت سے متعلق تھے اور انہیں کی وجہ سے ٹرمنلوں پر تاخیر سے کلیئرنس ممکن ہوسکی۔ اب اس مسئلے کو ریاستی حکومتوں کے ساتھ گفت وشنید کے ذریعے حل کرلیا گیا ہے اور سفر کے لیے دیگر مفید راستے تلاش کرلیے گئے ہیں۔

شرمک خصوصی ریل گاڑیوں کے علاوہ ریلوے کی وزارت نئی دلی کو منسلک کرنے والی 15 جوڑی ریل گاڑیاں چلارہی ہے اور یکم جون کو 200 مزید نظام الاوقات والی گاڑیاں شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More