38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مشترکہ طبی خدمات امتحان 2014

Urdu News

نئی دہلی، ؍اگست؍ مشترکہ طبی خدمات امتحان 2014 کے نتائج، پریس نوٹ مؤرخہ 12نومبر 2014 کے توسط سے منظر عام پر آچکے ہیں۔ 801 امیدواران کے ناموں کی سفارش میرٹ کا لحاظ رکھتے ہوئے تقرریوں کیلئے کی گئی ہے۔

یونین پبلک سروس کمیشن نے  مشترکہ طبی خدمات امتحان 2014سے متعلق قاعدہ نمبر 13 اور 14 کے مطابق  آخری سفارش کردہ امیدوار کے فوراً بعدسے آگے کے سیریئل میں شامل کئے گئے امیدواروں کے ناموں کی ایک کنسولی ڈیٹڈ ریزرو لسٹ میرٹ کے لحاظ سے  علیحدہ سے تیار کر رکھی ہے۔

جیسا کہ  صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کی جانب سے خواستگاری کی گئی ہے، کمیشن نے اپنے مذکورہ اعلان نامے کے ذریعے 118امیدواران کے ناموں کی سفارش کی ہے، جن میں 17 عام زمرے کے امیدواران، 96 دیگر پسماندہ طبقات کے امیدواران اور 5 درج فہرست ذاتوں کے امیدواران شامل ہیں تاکہ مشترکہ طبی امتحان 2014 کی بنیاد پر خالی اسامیوں کو پُر کیا جا سکے۔ ان افراد کےناموں کی ایک فہرست اس اعلان نامے کے ساتھ منسلک ہے۔ صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت سفارش کردہ امیدواران سے براہ راست رابطہ رکھے گی۔

درج ذیل 34 امیدواران کی امیدواری ، جن کے رول نمبر بھی درج ذیل ہیں، عارضی ہیں۔

000428

000259

000943

001799

002428

002564

 

002599

003819

004312

004450

005125

005237

 

007451

008324

008330

008643

009524

009952

 

011784

012670

014283

015636

015655

016197

 

016401

017102

020106

022784

023381

023734

 

029185

030280

030331

030411

جن امیدواران کے نتائج کو پروویژنل یا عارضی کے زمرے میں رکھا گیا ہے، انہیں تقرری نامے اُس وقت تک جاری نہیں کئے جائیں گے، جب تک کہ کمیشن ان تمام امیدواران کی جانب سے متوقع اصل اسناد اور دیگر دستاویزات کی تصدیق نہیں کر لیتا۔ ان تمام امیدواران کی یہ حیثیت  ریزرو لسٹ کے اعلان  کی تاریخ کے بعد صرف 6 مہینے تک کیلئے برقرار رہے گی۔ اگر کوئی فرد کمیشن کےذریعے درکار دستاویزات کو اِس معینہ مدت کے اندر کمیشن کے روبرو پیش نہیں کر پاتا ، تو اُس فرد کی امیدواری خود بخود منسوخ ہو جائے گی اور اس سلسلے میں مزید کوئی خط و کتابت نہیں کی جائے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More