37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مشترکہ دفاعی خدمات امتحان(1)، 2018-حتمی نتائج

Urdu News

نئی دہلی، درج ذیل فہرستیں قابلیت(میرٹ) کی ترتیب میں ان 100(60+33+7) امیدواروں سے تعلق رکھتی ہیں، جنہوں نے یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعے فروری 2018ء میں منعقدہ مشترکہ دفاعی خدمات امحتان(I)، 2018ء اور وزارت دفاع کے سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعے لیے گئے ایس ایس بی انٹرویو کے نتائج کی بنیاد پر انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرہ دون کے 146ویں کورس، انڈین نیول اکیڈمی، ایزی مالا، کیرل اور ایئرفورس اکیڈمی، حیدرآباد(قبل از پرواز) ٹریننگ کورس یعنی 205؍ایف (پی) کورس میں داخلے کے لیے اہلیت (کوالیفائی)حاصل کرلی ہے۔

مختلف کورسوں کی تین فہرستوں میں کچھ عام امیدوار بھی ہیں۔

انڈین ملٹری اکیڈمی کے لیے سرکار کے ذریعہ مطلع کردہ خالی اسامیوں کی تعداد100(جن میں 13اسامیاں(آرمی ونگ) این سی سی ‘سی’ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کے لئے محفوظ ہیں)، 45انڈین نیول اکیڈمی، ایزی مالا کیرل ایکزیکیوٹیو(جنرل سروس[جس میں 6اسامیاں (نیول ونگ) این سی سی‘سی ’سرٹیفکیٹ صاحل کرنے والے امیدواروں کے لئے محفوظ ہیں]اور32 اسامیاں ایئرفورس اکیڈمی، حیدرآباد کے لئے ہیں۔

کمیشن نے بھارتی ملٹری اکادمی، بھارتی بحری اکادمی اور بھارتی فضائی اکادمی میں داخلے کے لئے بالترتیب 2778، 1720 اور 623 امیدواروں کو تحریری امتحان میں کوالیفائی کرنے کی بنیاد پر اہل قرار دیاتھا۔ حتمی طورپر کوالیفائی کرنےوالے امیدوار ہیں، جنہوں نے آرمی صدر دفتر کے ذریعہ منعقدہ ایس ایس بی ٹیسٹ میں کوالیفائی کرلیا ہے۔

ان فہرستوں کو تیار کرتے وقت میڈیکل جانچ کے نتائج کو دھیان میں نہیں رکھا گیا ہے۔

آرمی صدر دفتر کے ذریعے ان امیدواروں کی یوم پیدائش اور تعلیمی قابلیت کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔ اس لیے اس وجہ سے ان سبھی امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے۔ امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی یوم پیدائش؍تعلیمی قابلیت وغیرہ کے بارے میں اپنے دعوے کی حمایت میں اپنی اسناد کی اصل کاپی کے ساتھ مصدقہ فوٹو اسٹیٹ کاپیاں اپنی اولین ترجیح کے مطابق آرمی صدر دفتر؍نیول صدر دفتر؍فضائیہ صدر دفتر کو بھیج دیں۔

پتے میں کسی تبدیلی کی صورت میں امیدوار کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ اس کی اطلاع فوری طورپر آدمی صدر دفتر؍ نیول صدر دفتر؍ فضائیہ صدر دفتر کو بھیج دیں۔

یہ نتائج، یوپی ایس سی کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in. پر بھی دستیاب ہیں۔ تاہم امیدواروں کے نمبر انتخاب کے تمام عمل مکمل ہونے کے بعد ہی یعنی آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی (او ٹی اے) کے ذریعے مشترکہ دفاعی خدمات امتحان(I)، 2018 کے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب کرائے جائیں گے۔

کسی دیگر معلومات کے لیے امیدوار، یونین پبلک سروس کمیشن دفتر کے گیٹ‘سی’ کے نزدیک سہولت کاؤنٹر پر کسی بھی کام کاجی دن میں صبح 10:00 بجے سے 17:00 بجے کے درمیان خود جاکر ٹیلی فون نمبر 23385271-011، 23381125-011، 23098543-011 پر رابطہ کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More