26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ویڈیو کانفرنسنگ میں ایل بی ایس این اے اے کے آئی اے ایس پیشہ ورانہ نصاب مرحلہ –II (2018 بیچ) کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی  کے مرکزی وزیر (ڈی اواین ای آر) وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے وزیراعظم  کے دفتر، عملے، شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اورخلائی امور ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ سال 2020 میں سول سروس نےصحیح  معنی میں کل ہند شکل اختیار کرلی ہے کیونکہ اس میں پچھلے کچھ برسوں کے بعد، اس مرتبہ تقریباً تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی ہوتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہندستان جیسے گونا ں گوں تمدن  اور ذاتوں و مذاہب والے ملک کے لئے یہ ایک بڑا اثاثہ ہے اور ہندستان میں سول سروسیز کےبانی سردار پٹیل کے خوابوں کی تعبیر  کے مطابق ہے۔ ڈاکٹر جتیندرسنگھ ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ  لال بہادر شاستری قومی ایڈمنسٹریٹیو اکادمی، مسوری کے آئی اے ایس پیشہ ورانہ نصاب مرحلہ – 2(2018 بیچ)  کا افتتاح کرنے کے بعد ویڈیو کانفرنس  سےوابستہ لوگوں سے خطاب کررہے تھے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکام/افسران کے پاس نیو انڈیا کے آرکٹیکٹ بننے کا ایک بہترین موقع ہے، جس کی بنیاد وزیراعظم جناب نریند رمودی نے رکھی تھی۔  انہوں نے کہا  کہ آزادی کے 73 ویں سال میں ہندستان اپنے مکمل  اثر اور مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے اور مستقبل  کی جانب  بڑی امیدا ور صلاحیت کے ساتھ دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان جیسا گونا ں گونیت والا ملک  اپنے وجود کو برقرار رکھنے کےلئے شہریوں کو سمجھنے ، ان کے ساتھ ترقی کے عام اہداف کو ذہن میں رکھتے ہوئے   کام کرنے اور زندگی کے ہر شعبے میں اعلی معیار  اور اعلی ترین حاصل کرنے کےلئے اور انہیں راغب کرنے کے لئے حکومت کے ذریعہ کی جارہی  لگاتار کوششوں کو اس کا سہرہ جاتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے کہا کہ بھارت  نے گزشتہ دس ہفتوں میں دنیا کو دکھایا ہے کہ کورونا وبائی بحران کے باوجود، ہندستان میں سب کچھ وبا کے پہلے وقت کی طرح آسانی سے چل رہا ہے۔  آئی اے ایس پیشہ ورانہ نصاب کے پہلے آن لائن افتتاح کا ذکر کرتے ہوئے انہوں  نے اطمینان ظاہر کیا کہ  185 حصے داروں میں  سے تقریباً 1125 انجینئرنگ اور دیگر پیشہ ور بیک  گراؤنڈ سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سےملک میں جدید دور میں ترقی  کے چیلنجز  کا سامنا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیچ میں 50 خاتون افسران کی موجودگی جناب نریندرر مودی حکومت کی بااختیار خواتین منترکا حقیقی ثبوت ہے۔

ڈاکٹر  جتیندر  نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے 5 سے 6 برسوں کے دوران وزیراعظم جناب نریندر  مودی نے بھارت میں نوکر شاہی کو ایک نئی بیناد  اور نئی سمت عطا کرنے کے لئے کئی نئی چیزوں اور اختراعی  نظریات کا ایک سلسلہ شروع کیا۔ انہوں نے خصوصی طورسے ذکرکرتے ہوئے کہا کہ آئی  اے ایس افسران کے کریئر کی شروعات میں ہی ان کے لئے کچھ ہی سال پہلے شروع کی گئی اسسٹنٹ سکریٹری کے طور پر تین مہینے کام کرنے کی مرکزی حکومت کی پہل سے ان کے ہنر اور صلاحیت کے فروغ میں زبردست  طریقے سے فائدہ ہوا ہے۔اسی طرح  2018 میں بدعنوانی کو ختم کرنے کے ایکٹ 1988 میں ترمیم کرکے ایماندار افسران کو ایزا  سےمخصوص تحفظ فراہم کیا گیا  کیونکہ پہلی مرتبہ رشوت دینے والے کو بھی  اس بدعنوانی مخالف ایکٹ کے دائرے میں لایا گیا ۔ انہوں نے بہت اطمینان  کے ساتھ اس بات کا ذکر کیا کہ اب تک 25 لاکھ سے زیادہ  افسران نے کووڈ 19 سے نپٹنے والے فرنٹ کارکنان کی تربیت  کی ۔ ضروریات کے لئے ڈی او پی ٹی کے آئی جی او ٹی پلیٹ فارم  رجسٹریشن کرالیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ  اس قدم سے ایک آئی اے ایس افسر کو کورونا جنگ جو کے طور پر تربیت دینے میں مددملے گی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 49 اہم اشاریوں کی بنیاد پر 115 امیدافزا اضلاع  کے نظریات  پر غور کرتے ہوئے کہا کہ سائنسی طریقے سےتیار  ایک نظام یا طریقہ کار پر مبنی ہر امید افزا ضلع میں ان اشاریوں میں سدھار کرنے پردھیان دیناہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ان اشاریوں  میں ریٹنگ بڑھا کر ریاست کے سب سے اچھے کارکردگی والے ضلع اور پھر ملک کی سب سے اچھی کارکردگی پیش کرنے والے ضلع کی شکل میں آگے لانا ہے. انہوں نے  کہا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ پسماندہ اضلاع میں نوجوان افسران کی تعیناتی  میں تیزی سے بدلاؤآئے گا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image003TE2E.jpg

لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی (ایل بی ایس این اے اے)  کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سنجیو  چوپڑہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ آن لائن آپریشنز  کے لئے گیان نام سےمشہور لرننگ منجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس) کا استعمال ایل بی ایس  ایل اے اے میں کیا جاتا ہے۔ یہ حصے داروں کے لئے سیدھے رابطہ کرنے کا آن لائن پلیٹ فارم ہے۔ کوئی  بھی اسٹیک ہولڈر، نصاب سے متعلق  کسی بھی چیز جیسے پاور پوائنٹ لرننگ میٹریل پر لائیو کلاسیسس، اسائنمنٹ ، کویز، پچھلی کلاسیں وغیرہ کے لئے اپرلاگ ان کرسکتےہیں۔

اس سال دوسرے مرحلے کے لئے185 حصے دار ہیں۔  وہ تین زمروں پر مشتمل ہیں۔

1۔ 2018 کے آئی اے ایس بیچ کے 179 افسران۔

2۔ 2017 کے آئی اے ایس بیچ  کے 3 افسران (جو پچھلے سال) دوسرے مرحلے میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔

3۔ رائل بھوٹان سول سروسیز کے 3 افسران۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More