23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ کے دورے سے دادرنگر حویلی میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو رفتار ملے گی

Urdu News

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے آج حاشیہ پرپڑی برادریوں کی ترقی سے متعلق حکومت کی عہد بستگی کا اعادہ کیا اور  مرکز کے زیر انتظام خطہ  دادر نگر حویلی میں متعدد  ترقیاتی پروجیکٹوں کا  افتتاح کیا۔

 دادر نگر حویلی کی خوبصورتی اور سرسبز شادابی کی قدرتی خوبیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سیاحوں کے لئے  یہ ایک انتہائی اچھی جگہ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ممبئی سے اس کے قریب ہونے کی وجہ سے  دادر نگر حویلی میں صنعتی ترقی کا مرکز بننے او ر اسی طرح فلم سازی کا  مرکز بننے کی صلاحیت ہے کیونکہ دیگر ریاستوں کے مقابلے میں یہاں صنعتی بجلی کی شرح بہت کم  ہے۔ مزید برآں اجازت کے لئے یہاں ایک سنگل ونڈو نظام ہے اور تجارتی راستوں سے اس کی قربت کی وجہ سے  یہاں پر ترقی کے  کئی نئے مقامات کی تعمیر ممکن ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے بتایا کہ  14 اپریل کو  ڈاکٹر بی آر امبیڈکر  کی سالگرہ کے موقع پر  ’گرام سوراج ابھیان یوجنا‘ نامی ایک مہم شروع کی گئی ہے جو  پانچ مئی تک جاری رہے گی۔ اس دوران مرکزی حکومت کے افسران فیلڈ دورے کریں گے اور  حاشیہ پر پڑی برادریوں کے فائد ے کے لئے شروع کی گئی متعدد ترقیاتی اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ ان اسکیموں میں پردھان منتری اجوولا یوجنا، پردھان منتری سہج بجلی گھر یوجنا (سوبھاگیہ) شامل ہیں۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے اس بات پر اظہار اطمینان کیا کہ پردھان منتری اجوولا یوجنا کے تحت اب تک 11 ہزار 437 لوگ فیض یاب ہوئے ہیں۔ مزید برآں،  30 مزید گھرانوں کو  اسکیم سے متعلق رہنما خطوط میں نرمی کے بعد مستفدین میں شامل کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے  درج ذیل متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں اور فلاحی اسکیموں کا  افتتاح کیا۔

سوبھیمان اسکیم: اس اسکیم کا مقصد حاملہ خواتین ،  دودھ پلانے والی ماؤں اور 11 سے 14 سال کی عمر کی اسکول جانے والی لڑکیوں کو  غذائیت اور متوازن غذا فراہم کرنا ہے۔ اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اس سے  تقریباً اُن 6 ہزار  خواتین کو فائدہ پہنچے گا جو دادر نگر حویلی میں ٹارگیٹ گروپ کی 80 فیصد ہیں اور جنہیں  نقص تغذیہ  اور  انیمیا کے مسائل کا سامنا ہے۔

سلواسا اسپورٹس کمپلیکس: سلوا سااسٹیڈیم اور سیالی کرکٹ اسٹیڈیم کے ساتھ مل کر نئے اسپورٹس کمپلیکس سے  عالمی معیارات کے مطابق تیراکی ، اسکواش، ٹیبل ٹینس، اسنوکر اور بلیا رڈس سمیت  متعدد کھیلوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ مرکزی وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ 6.95 کروڑ روپے   کی لاگت سے تعمیر کیا  گیا  یہ  اسپورٹ کمپلیکس  صحت مند طرز زندگی پیدا کرے گا اور لوگوں کے اندر کھیلوں کے لئے  جنون پیدا کرے گا۔

لیبر ہاؤسنگ کمپلیکس:  اس پروجیکٹ کے تحت متعدد صنعتوں کی سی ایس آر اسکیم کے تحت اومنی بس انڈسٹریل  ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعے  5.5 کروڑ روپے کی لاگت سے  48 اچھے معیاری فلیٹوں ( 45 ہزار  اسکوائر میٹر رقبہ) کی تعمیر کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ  ان مکانات کی تعمیر سے  ملک بھر سے یہاں آنے والے مزدوروں کی رہائش کا مسئلہ ختم ہوگا  اور  میک ان انڈیا اسکیم کی کامیابی میں ان کا اہم رول ہوگا۔

سیوریج سسٹم اسکیم(مرحلہ-2 پارٹ-2) سلواسا – املی ٹاؤن میں: مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد 15.59 کروڑ روپے کی لاگت سے  4 پمپنگ اسٹیشنوں اور  کچھ دیگر کام کرکے مرکزی علاقے کے ساتھ ساتھ اطراف کے علاقوں میں سیوریج کی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

37.61 کروڑ روپے کی لاگت سے  2046 تک بڑھتی آبادی کی ضروریات کی تکمیل کے لئے  سلواسا –املی پانی سپلائی کی اسکیم میں توسیع۔

کونچا میں اعلیٰ معیار کا پل: جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کونچا،  جمال پاڑہ، گنسا اور دودھانی سمیت متعدد گاؤں میں براہ راست رابطہ کاری نہیں ہے اور ان گاؤں کے لوگوں کو  طبی ہنگامی صورت حال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فی الحال یہ لوگ کشتی کی خدمات حاصل کررہے ہیں، جو کہ  طلباء اور  گاڑیوں کی روز مرہ کی سفری ضروریات کی تکمیل کے لئے کافی نہیں ہیں۔ مجوزہ اعلیٰ معیار کے پل سے  گجرات کے قریبی گاؤں تک رابطہ کاری میں بہتری آئے گی او ر اسی کے ساتھ  گجرات کے  تکواڑہ اور مہاراشٹر کے  ناسک، تریم بھکیشور اور شرڈی کے لئے  بین ریاستی  رابطہ کاری بھی  فراہم کی جاسکے گی۔پل کی لمبائی   900 میٹر اور چوڑائی  10.5 میٹر زیر منصوبہ ہے۔ اس پر 54.73 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے  اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ ان ترقیاتی اسکیموں سے  خطے کی ترقی ہوگی اور یہاں کے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More