24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی حکومت نے ایل ٹی ٹی ای پر عائد پابندی میں پانچ برس کا اضافہ کیا

Urdu News

نئیدہلی: مرکزی حکومت نے لبریشن  ٹائگرس  آف تمل ایلم  (ایل ٹی ٹی ای ) پر عائد پابندی کو فوری طور پر غیرقانونی سرگرمیاں (تدارک)  ایکٹ 1967   (1967 کا 37 واں ) کے تحت  اس کی دفعہ تین کے تحت شق  ایک اور تین پر عمل کرتے ہوئے دیگر پانچ برسوں تک  بڑھادیا ہے ۔  اس سلسلے میں  مشتہری آج یہاں عمل میں آئی ہے ۔

          مذکورہ مشتہری میں  کہا گیا ہے کہ ایل ٹی ٹی ای  کی متشددانہ اور توڑ پھوڑ پر مبنی سرگرمیاں  بھارت کے  اتحاد اور خودمختاری کے منافی ہیں اور  اس تنظیم نے  بھارت کے خلاف ایک مضبوط   محاذ قائم  کررکھا ہے اور اسے جاری رکھا ہے ،جس کی وجہ سے بھارت کے باشندگان کی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More