40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مختلف نوعیت کی صلاحیت رکھنے والے بچے اختراعی نوعیت کی ا ور حوصلہ مند مہم انویاترا کے لئے بہترین سفیر ثابت ہوسکتے ہیں: نائب صدر جمہوریہ

Differently abled children can be best ambassadors for innovative and ambitious campaign 'Anuyatra': Vice President
Urdu News

نئی دہلی،  جون / نائب صدر جمہوریہ جناب حامد انصاری نے کہا ہے کہ دوسری طرح کی صلاحیت رکھنے والے یعنی معذور بچے ‘انویاترا ’ کے لئے بہترین اور حوصلہ مند سفیر ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہ پروگرام ان لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ایک خصوصی مہم ہے جن کی خاص ضرورتیں ہیں۔ وہ آج تھرواننتاپورم میں کیرالہ سرکار کی انویاترا مہم کے تحت ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ کیرالہ کے گورنر جسٹس ریٹائرڈ جناب پی ستھا سیوم ، کیرالہ کے وزیراعلی جناب پناراوی وجین ، حکومت کیرالہ کےصحت اور سماجی انصاف کے محکمہ کی وزیر محترمہ کے کے شیلجا ٹیچر، تھرواننتاپورم کے میئر جناب وی کے پرسنت اور دیگر معزز افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ پروگرام دنیا تک یہ بات پہنچانے کا ایک نادر ذریعہ ہے کہ یہ بچے معذور نہیں ہیں یا دوسری طرح کی صلاحیت نہیں رکھتے بلکہ خاص صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاص ضرورتوں کے حامل افراد کے لئے اور انہیں سماج سے مربوط بنانے کے لئے روپے پیسے کی اب بھی کمی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے اس موقع پر اپنی تقریر میں پروگرام کے افتتاح کے لئے مدعو کئے جانے پر کیرالہ کے وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق ہمارےملک کی 1.67 فی صد آبادی جو 19 سال تک کی عمر کے بچوں پر مشتمل ہے ، اسے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ہندستان میں تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ بچوں کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے جبکہ ان میں سے صرف ایک فیصد کی اسکولوں تک رسائی ہے۔

جناب حامد انصاری نے کہا کہ مختلف نوعیت کی صلاحیت رکھنے والے یہ بچے اس بےنظیر اور حوصلہ مند مہم کے لئے بہترین سفیر کا کام انجام دے سکتے ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر ان بچوں پر تھوڑی سی زیادہ توجہ دی جائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تو یہ بہترین صلاحیتوں کے حامل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بہترین صلاحیتوں کے مالک اور لگن سے کام کرنے والے یہ بچے تھوڑی سی توجہ سے نہ صرف کامیابی حاصل کریں گے بلکہ بہت سے دوسرے لوگوں کو بھی چیلنج پر قابو پانے اور اپنے خوابوں کو مکمل کرنے کے لئے فیضان کا باعث ہوں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More