36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مختلف ریلوے خدمات کے پرو بیشنرس یعنی تربیت پانے والے افسروں نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، مختلف ریلوے سروسز کے پروبیشنرس یعنی تربیت پانے والے افسروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی ریلویز قومی خدمت اور ملک کی تعمیر کا ایک اہم ادارہ ہے، کیلئے 2015-16 میں انڈین ریلویز نے 8 ارب سے زیادہ مسافروں کی خدمات انجام دی تھیں۔ ریلویز ہماری صنعت اور زرعی بار برداری، دفاعی آلات اور فوجی عملے کو لاتا لے جاتا ہے۔ ریلوے نیٹ ورک ہماری ثقافتی وراثت اور روایات کو پھیلانے اور انہیں برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔صدرجمہوریہ نے کہا کہ کمبھ میلوں کے لئے خصوصی ٹرینیں چلانے کا انتظام کرتی ہیں۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ ٹرینیں ہمارے شہروں کے اندر تیز ٹرانسپورٹ کے ایک وسیلے کے طور پر ابھر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز محفوظ اور سستے شہری رابطے فراہم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ شہروں کے ذریعے میٹرو پروجیکٹوں کو اپنا یا جارہا ہے، اس سے ہمارے شہروں میں کثافت کو  کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

صدرجمہوریہ نے پروبیشنری افسروں سے کہا کہ انہوں نے ایک ادارہ میں شمولیت اختیار کرلی ہے جو انہیں ہر دن لاکھوں شہریوں اور ملک کی خدمت کرنے کا ایک مثالی موقع فراہم کرے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More