35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مختار عباس نقوی نے ممبئی مین جیو پارسی پبلسٹی مرحلہ 2 کا آغاز کیا

श्री मुख्तार अब्बास नकवी ने मुंबई में “जियो पारसी पब्लिसिटी फेज-2” का शुभारम्भ किया
Urdu News

نئی دہلی۔جولائی؛ اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ این ڈی اے حکومت سماج کے آخری شخص کی خوشحالی ، سلامتی اور وقار کو یقینی بنانے کی غرض سے شمولیت پسند ترقی اور انتودیہ کے لیے عہد بستگی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

ممبئی میں ’جیو پارسی پبلسٹی فیز 2‘ کے آغاز کے موقع پر پارسی برادری اور مختلف شعبے کی اہم شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے جناب نقوی نے کہا کہ پارسی برادری نے ملک کی تعمیر میں بیش بہا خدمات انجام دی ہیں اور ہر دوسرے برادری اور ثقافت کی روایت کے لیے ایک رول ماڈل ہے۔ پارسی برادری نے متعدد عظیم شخصیات دی ہیں جنہوں نے ملک کی تعمیر میں معمار کا رول ادا کیا ہے۔

جنان نقوی نے کہا کہ اگرچہ پارسی برادری بہت چھوٹی کمیونٹی ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ آزاد خیال، تعلیم کے تئیں بیداری اور امن و آہنگی کی اہل مثال ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ جمشید جی ٹاٹا نے ہندوستان کی صنعتی ترقی میں اہم رول ادا کیا، دادا بھائی نوروجی اور میڈم بھیکاجی کاما نے جدو جہد آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ ھومی جے بھابھا ہندوستانی نیوکلیائی پروگرام کے بابا ہیں۔ فیلڈ مارشل سیم مانیکشا کی خدمات ہمیشہ یاد کی جائیں گی۔ چاہے صنعت، فوجی خدمات، قانونی خدمات، آرکیٹیکچر اور سول سروسز ہوں، پارسی برادری نے ہمیشہ اپنی صلاحیت دکھائی ہے۔

Related posts

3 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More