27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محکمہ برائے سماجی انصاف وتفویض اختیارات اور نیشنل ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن کے درمیان

Urdu News

نئی دہلی: سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت کے محکمہ برائے سماجی انصاف اورنیشنل ایڈز کنٹرول آگنائزیشن ( ناکو) ، وزارت برائے صحت اورخاندانی بہبود کے درمیان آج یہاں ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے گئے ۔ اس مفاہمت نامے پرمحکمہ برائے سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ اپما شری واستو اورصحت وخاندانی بہبود کی وزارت میں اسپیشل سکریٹری اورڈائریکٹرجنرل جنرل ( ناکواورآراین ٹی سی پی ) جناب سنجیوکمارنے صحت اورخاندانی بہبود کے مرکزی وزیرڈاکٹرہرش وردھن کی موجودگی میں دستخط کئے ۔ اس موقع پر سماجی انصاف اورتفویض اختیارت کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ، صحت اورخاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمارچوبے، سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت کی سکریٹری محترمہ نیلم ساہنی اورصحت وخاندانی بہبود کی وزارت کی سکریٹری محترمہ پریتی سودھن بھی موجودتھے ۔

 اس مفاہمت نامے کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں :

  • این اے سی او (ناکو) کے ٹارگیٹ گروپوں کو شامل کرنااورعوامی بیداری پھیلانے کے لئے این اے سی او کے پروگراموں میں منشیات کی مانگ میں کمی کے لئے قومی ایکشن پلان ( این اے پی ڈی ڈی آر) تیارکرنا۔
  • این اے سی او( ناکو) کی حمایت یافتہ ا نجیکشن کے ذریعہ منشیات استعمال  کرنے والے افراد کے لئے  ہدف پرمبنی روک تھام (آئی ڈی یو ۔ ٹی آئی)  اور ڈی ایس جے ای کی حمایت یافتہ منشیات کے عادی افراد کی بازآبادکاری کے لئے مربوط مرکز ( آئی آرسی اے ) کے درمیان رابطے اورموثر اشتراک وتعاون میں اضافہ کرنا ۔
  • بڑے پیمانے پر انفراد ی سطح پر نیز  خاندان ، کام کے مقامات اورسماج پرپڑنے والے منشیات کے برے اثرات کے بارے میں عوامی بیداری پھیلانا اور لوگوں کو تعلیم فراہم کرنا۔ منشیات  کے عادی افراد اورگروپوں کے خلاف لوگوں کے امتیازی سلوک اوربرے برتاؤ کو کم کرنا تاکہ انھیں دوبارہ سماج میں صحیح مقام حاصل ہوسکے ۔
  • منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لئے خدمات کی ڈیلیوری میکیزم کو مستحکم کرنے کے لئے صلاحیت سازی اور انسانی وسائل کا فروغ۔
  • مخنثوں کی سماجی شمولیت اورانھیں بااختیاربنانے کے لئے فلاحی اسکیم تیارکرنا کیونکہ مخنثوں کو سماجی سطح پر امتیازی سلوک اوربالکل الگ تھلگ رہنے جیسے مسائل درپیش ہیں  جس کے سبب ایچ آئی وی اور منشیات کی طرف ان کے  جانے کے  خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔
  • ایچ آئی وی /ایس ٹی آئی کے خطرات کی کمی کے لئے امتناعی اقدامات  کرکے منشیات کے عادی تمام افراد کے درمیان ایچ آئی وی ٹرانسمیشن کے خطرے کے مسئلے کو حل کرنا اور انٹیگریٹڈٹیسٹنگ اینڈ کاؤنسلنگ سنٹر( آئی سی ٹی سی ) اوردیگر خدمات کے درمیان رابطہ پیداکرنا ۔
  • ایچ آئی وی /ایڈز کے شکار افراد ، منشیات کے استحصال کے شکار افراد ، خواتین سیکس ورکر ، بھیک مانگنے والے افراد اورمخنثوں جیسے امتیازی سلوک کے شکارکمزورگروپوں کو بااختیاربنانے کے لئے کام کرنا ۔ اس کے لئے ایک امدادی اورتعاون کا سازگار ماحول تیارکرنا ،جس کے ذریعہ تمام لوگوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے ذریعہ انسانی ترقیات کو فروغ حاصل ہوتاہو اور انھیں سماجی تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ نفسیاتی سماجی سطح پر ان کی دیکھ بھال کی جاسکے ۔
  • خواتین سیکس ورکروں اورمخنثوں کو سماجی دفاع کے لئے ٹارگیٹ گروپ کی حیثیت سے شامل کرنا اور منشیات کے عادی افراد کو این اے سی او ( ناکو) کے لئے ٹارگیٹ گروپ کی حیثیت سے شامل کرنا ۔
  • ایجوکیشن کے پروگرام کے ذریعہ منشیات کے شکار افراد اور ایچ آئی وی /ایڈز کے حامل بچوں اور لوگوں کے خلاف امتیازی سلوک اورسماج کے برے برتاو اور بدنماداغ سمجھنے کے واقعات میں کمی لانا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More