40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مجموعی معاملات کے 3فیصد سے کم ہندوستان کے 2.89 لاکھ سرگرم معا ملات میں مسلسل کمی آرہی ہے

Urdu News

16 ریاستوں/ مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں  ہفتہ وار متاثر پائے جانے والے معاملات کی  شرح قومی اوسط سے کم ہے

نئی دہلی ،23دسمبر:ہندوستان کے مجموعی سرگرم معاملات میں کمی کا جاری رجحان بدستو رآگے  بڑھ رہاہے۔  ملک میں سرگرم معاملات  کی تعداد آج2, 89, 240 ہے۔ مجموعی مثبت معاملات میں سرگرم معاملات کےحصے میں مزید2.86 فیصد کمی آئی ہے۔

26 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں 10 ہزار سے کم سرگرم  معاملات کاقومی رجحان حسب ذیل ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015GF1.jpg

یومیہ بحالی یومیہ نئے معاملات سے بڑھ رہی جس کی وجہ سے  سرگرم معاملات میں کمی آئی ہے۔24 گھنٹوں میں 23950 لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔ اس دوران ہندوستان میں 26895 نئے مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی سرگرم معاملات میں 3278 معاملات کی کمی  ریکارڈ کی گئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FVAU.jpg

ہندوستان میں  مجموعی ٹیسٹ کی تعداد 16.5 کروڑ(16,42,68,721) کے قریب پہنچ رہی ہے۔  یومیہ 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کے عہد کے ساتھ پچھلے 24 گھنٹوں میں 10, 98,164نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ملک کی جانچ کی صلاحیت بڑھ کر 15 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

ہندوستان میں  اس جانچ کے بنیادی ڈھانچہ کو نمایاں فروغ حاصل ہوا ہے۔ ملک بھر میں لیباریٹریو ںکی تعداد 2276 ہوگئی ہے۔

یومیہ اوسطا10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ متاثر پائے جانے والے مجموعی معاملات کی شرح گھٹ رہی ہے اور  سردست اس کا رخ  کمی کی طرف ہے۔

ہندوستان میں فی 10 لاکھ آبادی میں 1,19,035ٹیسٹ کی جارہی ہے۔ 23 ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں فی 10 لاکھ ٹیسٹ کے نتائج قومی اوسط سے بہتر ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GRE3.jpg

16 ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں  معاملات کے مثبت آنے کی ہفتہ وار شرح قومی اوسط کم ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ACU4.jpg

15 ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں مثبت معاملات  کی مجموعی شرح قومی اوسط سے کم ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005LICE.jpg

جانچ کے بنیادی ڈھانچے میں توسیع کے  نتیجہ میں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں  مثبت معاملات کی شرح قومی اوسط سے زیادہ ہونے کے ساتھ  ہی  ان ریاستوں میں مثبت معاملات کی شرح میں کمی پائی گئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0069LGU.jpg

شفایابی کی مجموعی تعداد 9,663, 382 ہے۔ شفایابی کی شرح بھی 95.69 فیصد بڑھی ہے۔75.87 فیصد شفایا بی کے نئے معاملات 10 ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں پر مرتکز پائے گئے ہیں۔

کیرالہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ شفایابی کی اطلاع ملی ہے۔ نئے شفایاب لوگوں کی تعداد 5057 بتائی گئی ہے۔ مہاراشٹر میں 24 گھنٹوں میں 4122 لوگ شفایاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں یہ تعداد 2270 رہی۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007JJAX.jpg

77.34 فیصد نئے معاملات 10 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں  سے سامنے آئے ہیں۔

کیرالہ میں 6049 نئے معاملات کے ساتھ یومیہ سب سے زیادہ معاملات  کی اطلاع ملی ہے۔3106 نئے معاملات کے ساتھ مہاراشٹر دوسرے نمبر پر ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008SM80.jpg

پچھلے 24 گھنٹوں میں اموات کے 333 معاملات سامنے آئے ہیں۔

10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 75.38 فیصد نئی اموات ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ  (75)جانوں کا ضیا ہوا ہے۔ مغربی بنگال اور کیرالہ بالترتیب 38 اور 27 یومیہ اموات کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0091QZL.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More