33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مؤثر کم لاگت والی دوبارہ چارج ہونے کے لائق دھاتی ہوائی بیٹری تیار کرنے میں مچھلی کے پھیپھڑوں کا استعمال

Urdu News

نئی دہلی: دی انسٹی  ٹیوٹ آف نینو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(آئی این ایس ٹی)واقع موہالی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محکمے ، حکومت ہند کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔ اس ادارے نے حال ہی میں مچھلیوں کے گلپھڑوں سے ایک مؤثر کم لاگت والی الیکٹرو کیٹےلسٹ تیار کی ہے، جس کا استعمال ماحولیات دوست، توانائی کفایت آلات تیار کرنے میں کیا جاسکتاہے۔

مذکورہ بایو استعمال والی کاربن نینو بیٹری کو متعدد قابل احیا توانائی آلات کے سلسلے میں عائد رکاوٹوں پر قابو پانے کے استعمال کیا جاسکتا ہے،۔ ساتھ ساتھ ایندھن کے خلیات، حیاتیاتی ایندھن کے خلیات اور دھاتی ہوائی بیٹری  کے سلسلے ذخیرہ ٹیکنالوجیوں میں بھی اس کا استعمال ہوگا۔

موجودہ حکمت عملی ایک ہمہ آہنگ کم لاگت والی اور از حد اثر انگیزی کی حامل الیکٹرو کیٹے لسٹ ہے ، جو کاربن کیٹے لسٹ سے تیار کاروباری پلیٹینم سے بہتر ہے، اور اس کا استعمال توانائی کی بچت اور ذخیرہ اپلی کیشنز میں آئندہ پیڑھی کی کاربن پر مبنی کیٹے لسٹ کی تیاری کے لئے کیا جاسکتا ہے۔ نتائج حال ہی میں امریکن کیمیکل سوسائٹی 2020کے جرنل اِن آرگینک کیمسٹری میں شائع ہوئے ہیں، جس کی تفصیلات درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ (DOI: 10.1021/acs.inorgchem.0c00446). https://pubs.acs.org/doi/abs/10.1021/acs.inorgchem.0c00446

ڈاکٹر رامیندر سندر ڈے اور ان کی ٹیم جن کا تعلق آئی این ایس ٹی سے ہے، انہوں نے مچھلی گلپھڑوں سے جو حیاتیاتی فضلے کے طورپر دستیاب ہے، از حد سرگرم آکسیجن تخفیف رد عمل(او آر آر) الیکٹرو کیٹے لسٹ تلاش کیاہے، جس کی بنیاد تغیراتی دھاتی آہن (ایف ای)اور میگنیز(ایم این)اور این ڈوپڈ پورس کاربن(ایف ای، ایم این، این-ایف جی سی)ہے۔ یہ ایک منفرد سوراخ کا حامل ڈھانچہ ہے اور حرارتی عمل سے گزارنے کے بعد کنڈکٹیو کاربن نیٹ ورک فراہم کرسکتا ہے اور اسے مؤثر الیکٹروڈ مواد کے طورپر استعمال کیا جاسکتا ہے۔مذکورہ کیٹے لسٹ پر تجربہ کیا گیا تو یہ ظاہر ہوا کہ اس کی مدد سے بڑے پیمانے پر آکسیجن ریڈکشن ، ری ایکشن، سرگرم طورپر عمل میں آتا ہے اور اسے کمرشیل پی ٹی؍سی تغیراتی کیٹے لسٹ کے طور پر استعمال کیاجاسکتا ہے۔

ٹیم کے اراکین نے گھر میں تیار از سر نو چارج کے لائق زیڈ این ایئر بیٹری(زیڈ اے بی)بنائی اور اس میں کیٹے لسٹ کو ایئرکیتھوڈ کے طورپر شامل کیا، جس سے یہ نتیجہ سامنے آیا کہ لمبے عرصے تک سختی سے سائکلنگ کے بعد مستحکم چارج اور ڈسچارج وولٹیج پلیٹیوز حاصل ہوسکے ہیں۔سائنسدانوں نے پایا کہ اس کیٹے لسٹ کے پس پشت جو غیر معمولی کارکردگی ہے اس کی وجہ ایف ای-ایم این پر مبنی بائنری موئٹی ہے، جو اصل میں آکسیجن (او 2)کو باندھنے رکھنے اور آکسیجن ریڈکشن ری ایکشن(او آر آر) کیٹے لسٹ کارکردگی کو الکلائن میڈیم میں فروغ دیتی ہے، یعنی یہ آکسیجن –آکسیجن کے ارتباط کو کم کردیتی ہے۔

محققین نے تجویز پیش کی ہے کہ اگر تغیراتی دھاتوں اور ہیٹرو ایٹمس کو سنتھیسس پروٹوکول کے ساتھ انجینئرنگ کے عمل سے گزارا جائے تو اس کے ذریعے از حد سرگرم کم لاگت والی الیکٹرو کیٹے لسٹ حاصل کرنے کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے، جس کا استعمال مؤثر اور ماحولیات دوست توانائی تحفظ آلات تیار کرنے میں ممکن ہوسکتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More