28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لوہڑی، مکرسنکرانتی، پونگل، بھوگلی بیہو، اترائن اور پوش پرو کے موقع پر صدر جمہوریہ کی مبارکباد

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند نے لوہڑی، مکرسنکرانتی، پونگل، بھوگلی بیہو، اترائن اور پوش پرو تہواروں  کے موقع پرہم وطنو کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ‘‘جب سورج مکرراشی میں میں داخل ہوتا ہے اور موسم بدلنے لگتا ہے تب میں نئی فصل کا جشن منانے کے لیے لوہڑی، مکرسنکرانتی، پونگل، بھوگلی بیہو، اترائن اور پوش پرو کی دلی مبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

یہ تہوار پورے ہندوستان میں الگ الگ طریقوں سے لیکن ایک ہی جذبے کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔ یہ ایسا موقع ہوتا ہے جب ہم اپنے ملک کے کروڑوں کسانوں اور دوسرے لوگوں کی سخت محنت اور  مسلسل کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔ میری نیک خواہش ہے کہ ملک کے تمام عوام کی خوشحالی اور انھیں مالامال بنانے کے لیے یہ ایک موقع بنے اور اس سے ہمارے آپسی بھائی چارے کا جذبہ مضبوط ہو’’۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More