26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لائف لائن اُڑان پروازوں کے تحت 22؍اپریل 2020 کو 35.78ٹن لازمی اور طبی کارگو کی بہم رسانی

Urdu News

نئی دہلی، ایئر انڈیا، بھارتی فضائیہ اور وِستار نے لائف لائن اڑان پروازوں کے تحت 22؍اپریل 2020 کو 35.78ٹن کارگو کو اپنی منزل تک پہنچایا ہے۔ لائف لائن اڑان کے تحت تا حال ایئر انڈیا ، ایلائنس ایئر، بھارتی فضایہ اور پرائیویٹ کیریئرس کے ذریعے گھریلو شعبے میں کووڈ-19کے خلاف نبردآزمائی میں اپنا تعاون دیتے ہوئے 339پروازوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ایئر انڈیا اور الائنس ایئر نے ان میں سے 204پروازوں کا اہتمام کیا ہے۔ تا حال 587.57ٹن کارگو کا نقل و حمل عمل میں آ چکا ہے۔ تا حال  لائف لائن اڑان پروازوں کے تحت 337639کلو میٹر سے زائد فاصلے پر احاطہ کیا جا چکا ہے۔ لائف لائن اڑان پروازیں شہری ہوابازی کی وزارت کی جانب سے کووڈ-19 کے خلاف بھارت کی نبردآزمائی میں اپنا تعاون دینے کے لئے لازمی طبی کارگو کو ملک کے دور دراز علاقوں تک پہنچانے کےلئے انجام دی جا رہی ہیں۔

خصوصی توجہ شمالی مشرقی خطے، جزائر پر مبنی علاقوں اور پہاڑی ریاستوں پر مرکوز کی جا رہی ہے۔ ایئر انڈیا اور بھارتی فضائیہ نے بنیادی طور پر جموں وکشمیر، لداخ، شمال مشرق اور دیگر جزائری علاقوں کے لئے باہمی اشتراک کیاتھا۔ پون ہنس لمٹیڈ سمیت ہیلی کاپٹر خدمات، جموں و کشمیر، لداخ، جزائر اور شمال مشرقی خطے کے لئے مصروف عمل ہیں اور اہم طبی کارگو اور مریضوں کو پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔ پون ہنس نے 22؍اپریل 2020 تک 6537کلو میٹر فاصلے پر احاطہ کرتے ہوئے 1.90ٹن کارگو پہنچایا ہے۔

گھریلو لائف لائن اڑان کارگو کے تحت کووڈ-19 سے متعلق سازوسامان، انزائم، طبی سازوسامان، ٹیسٹنگ کٹ، ذاتی تحفظاتی سازوسامان ( پی پی ای)، ماسک، دستانے، دیگر سازوسامان، جن کا تعلق ایچ ایل ایل اور آئی سی ایم آر سے ہے، پہنچائے جا رہے ہیں۔ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ضرورتوں کے مطابق یہ سازوسامان پہنچائے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ پوسٹل  پیکیٹ بھی لے جائے جا رہے ہیں۔

ڈومسٹک کارگو آپریٹرس مثلا اسپائس جیٹ، بلیو ڈارٹ اور انڈگوکاروباری بنیاد پر پروازوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔ اسپائس جیٹ نے 24مارچ سے 20اپریل 2020 کے دوران 495 کارگو پروازیں انجام دیں اور 746219کلو میٹر فاصلے پر احاطہ کیا۔ نیز 3837ٹن کارگو پہنچایا۔

ایئر انڈیا کی جانب سے مشرقی ایشیا ء سے 4اپریل سے تا حال مدت کے دوران مجموعی طور پر 384ٹن طبی کارگو لایا گیا ہے۔ مشرقی ایشیا کے ساتھ فارماسیوٹیکلس، طبی سازوسامان اور کووڈ-19راحت سازوسامان لانےکے لئے ایک کارگو ایئر برج قائم کیا گیا ہے۔ ایئر انڈیا دیگر ممالک کے لئے بھی مخصوص اور طے شدہ کارگو پروازوں کا اہتما م کرتی رہے گی تاکہ اہم طبی سپلائی ضرورت کے مطابق وہاں سے لائی جا سکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More