36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی وسائل کارکردگی پالیسی ، 2019 کے مسودے پرعوامی صلاح و مشورے کی مدت میں توسیع

Urdu News

نئیدہلی: قومی وسائل کارکردگی پالیسی  ( این آر ای پی ) کے مسودے کے نفاذ میں پیش رفت  کو دیکھتے ہوئے ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت نے  اِس پر عوامی رائے کو مدعو کرنے کے لئے دی گئی مدت میں مزید  ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے 24 ستمبر ، 2019 ء کر دیا ہے ۔

      وزارت نے عوام کے مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے پالیسی کے مسودے کے خوش اسلوبی سے نفاذ میں تعاون کی غرض سے  اس مدت میں توسیع پر رضا مندی ظاہر کی ہے ۔

      اس سے پہلے وزارت نے  25 جولائی ، 2019 ء کو قومی وسائل کارکردگی پالیسی ، 2019 کا مسودہ جاری کیا تھا اور اس پر سرکاری / پرائیویٹ تنظیموں ، ماہرین اور  شہریوں  سمیت  متعلقہ فریقوں سے رائے اور اُن کے مشورے طلب کئے تھے ۔

      قومی وسائل کارکردگی پالیسی کا مسودہ ( این آر ای پی) میں پائیدار ماحول اور  یکساں اقتصادی ترقی  ،  وسائل  کی سکیورٹی ، صحت مند ماحول ( ہوا ، پانی  اور زمین ) اور متنوع ماحولیات اور نباتاتی تنوع کےساتھ پائیدار مستقبل  کا ویژین پیش کیاگیا ہے ۔ مسودہ قومی وسائل   کارکردگی پالیسی    ، جن اصولوں پر مبنی ہے ، اُن میں ( i) پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول  اور اس کی مقررہ حدود میں رہتے ہوئے بنیادی وسائل  کے پائیدار سطح تک استعمال  ، (ii )  وسائل کے موثر استعمال اور طریقۂ کار کے ذریعے کم مادے کے ساتھ زیادہ قدر کی تشکیل  ( iii) زیاں کو کم سے کم کرنا ( iv) مادے کی سکیورٹی اور روز گار کے مواقع پیدا کرنا  اور ماحولیات کے تحفظ اور بحالی کے  مقصد سے مفید  کاروباری ماڈل اپنانا شامل ہے ۔

 قومی وسائل کارکردگی پالیسی  کا مسودہ ( این آر ای پی)  وزارت کی ویب سائٹ  پر دستیاب ہے ، جس پر  عوام کی رائے اور مشورے طلب کئے گئے ہیں ۔  http://moef.gov.in/draft-national-resource-efficiency-policy2019-inviting-comments-and-suggestions-of-stakeholders-including-publicprivate-organization-experts-and-concerned-citizens/

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More