28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی معیشت میں تعاون کیلئے سیکنڈری اسٹیل سیکٹر ایوارڈز

Urdu News

نئی دہلی، فولاد کی وزارت،حکومت ہند نے آج قومی معیشت میں اسٹیل کی 26 چھوٹی کمپنیوں کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ سیکنڈری اسٹیل سیکٹر ایوارڈزعطا کئے۔یہ ایوارڈز نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں فولاد کے مرکزی وزیر چودھری بریندر سنگھ کے ہاتھوں دیئے گئے۔ سال 17-2016کے دوران بہترین کارکردگی کے لئے  12کمپنیوں کو گولڈ سرٹیفکیٹس اور 14 کمپنیوں کو سلور سرٹیفکیٹس  سے  نوازا گیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چودھری بریندر سنگھ نے کہا کہ  ملک کے اندر اسٹیل کی کُل پیداوار کرنے میں ثانوی اسٹیل سیکٹر کا تعاون نصف سے زائد ہے۔ ثانوی اسٹیل سیکٹر  کی عالمی مسابقت میں اضافہ کرنے کے لئے ان ایوارڈوں کا قیام عمل میں آیا ہے۔ وزیرموصوف نے مزید کہا کہ عالمی  سطح کی ایک مسابقتی اسٹیل انڈسٹری قائم کرنے کے ہندوستان کے عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے ثانوی اسٹیل سیکٹر کو اسٹیل سیکٹر کے اہم کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اہم رول ادا کرنا ہوگا تاکہ سال 31-2030 تک  300 ملین ٹن اسٹیل کی پیداوار کرنے کےہندوستان کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے فولاد کے سکریٹری جناب ونے کمار نے  کہا کہ فولاد کی وزارت کے اس اعتراف سے ثانوی  اسٹیل سیکٹر کواپنی کارکردگی اور معیاری پیداوار کو مزید بہتر بنانے کے لئے تحریک ملے گی اور ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اسٹیل کا صرفہ فی کَس 70 کلوگرام تک پہنچ  چکا ہے۔

ثانوی اسٹیل سیکٹرہندوستان کے بازار کا ایک کلیدی اور اہم جز و ہے، جو تعمیرات، مشینی  اوزار اور آلات، پائپس،  زنگ سے پاک اسٹیل، جست لگی ہوئی اور رنگ آمیز اسٹیل کے سا تھ ساتھ برآمدات کے شعبے تک پھیلا ہوا ہے۔  تقریباً 150 یونٹوں نے سکنڈری اسٹیل سیکٹر ایوارڈز کے لئے درخواست دی  تھی۔ ان میں سے 82 یونٹوں کا معائنہ سلیکشن کمیٹی کے ذریعے کیا گیا۔مقررہ  معیارات اور طے شدہ ضوابط کی بنیاد پر مذکورہ ایوارڈ ز دیئے گئے۔

اسٹیل، ہندوستانی معیشت کے کلیدی سیکٹر وں میں سے ایک  ہے۔ ہندوستان دنیا بھر میں اسٹیل کی پیداوار کرنے والا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ ہندوستان کی مجمو عی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی)  میں اسٹیل کا تعاون دو فیصد ہے  اور ملک بھر میں یہ سیکٹر وسیع پیمانے پر روزگا بھی پیدا کرتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More