23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قدیم بھارتی زبانوں کا فروغ اور تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے: نائب صدر جمہوریہ ہند

Urdu News

نئی دلّی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم۔ وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ قدیم بھارتی زبانوں کا فروغ اور تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ یہ ہماری قدیم تہذیبی اقدار، معلومات اور حکمت و دانائی کے لئے ایک ونڈو کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہر ایک مادری زبان کے فروغ کے لئے ایک قومی تحریک شروع کئے جانے پر بھی زور دیا۔

            نائب صدر جمہوریہ ہند نے آج چینئی میں سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کلاسیکل تمل (سی آئی سی ٹی) اور انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف تمل اسٹڈیز کے اپنے  دورے کے موقع پر یہ کلمات ادا کئے۔

            جناب نائیڈو نے تھیروک کورال کا تمام بھارتی زبانوں اور کچھ غیر ملکی زبانوں میں ترجمہ کئے جانے کی مرکز کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کے وسیع تر مفاد میں قدیم اور مقبول تمل کتابوں کا بھارتی اور غیر ملکی زبانوں میں ترجمہ کئے جانے پر زور دیا۔ انہوں نے مذکورہ دونوں اداروں کے ذریعہ کئے گئے متعلقہ دستاویزات کے تحفظ اور فروغ کے اچھے کام کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ورثہ تمل زبان کے قیمتی نوادرات کا عکاس ہے۔

            انہوں نے سی سی آئی ٹی اور آئی آئی ٹی ایس کے اسٹاف اور اہلکاروں سے کہا کہ آپ کے ذریعہ انجام دیا گیا یہ تعاون انتہائی اہم ہے کونکہ دنیا میں کہیں بھی کوئی اس طرح کا ادارہ نہیں ہے جو کہ قدیم تمل سوسائٹی پر محققین کے لئے عہد بستہ ہو۔ انہوں نے بھارتی زبانوں کے مالا مال ثقافتی ورثے کے فروغ اور تحفظ کے لئے تکنالوجی کی طاقت کا استعمال وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپنے گھر پر، اپنی برا دری میں، میٹنگوں میں اور انتظامیہ میں اپنی مادری زبان استعمال کرنے پر زور دیا۔

            جناب نائیڈو نے لسانی فروغ اور تحفظ کے لئے کثیر جہتی نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ کام پرائمری اسکول کی سطح سے ہی شروع ہو جانا چاہئیے اور انہوں نے بچوں کو بنیادی اسکولی تعلیم مادری زبان میں ہی دیئے جانے کی سفارش کی۔

            انہوں نے کہا کہ زبانیں، عالم گیر پیمانے پر سائنسی معلومات، ثقافت کی ہمہ گیر ترسیل کا اہم وسیلہ ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی زبانوں سے ہی انسانی شعور کا  ارفقاء وجود میں آتا ہے اور یہ مستقل استعمال کے ذریعہ پروان چڑھتا ہے۔

            نائب صدر جمہوریہ نے بنیادی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ریسرچ کرنے اور معلومات کو عام کرنے کے لئے اسکالروں کی حوصلہ افزائی کے اقدعامات کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی معلومات میں اضافہ اور حال و مستقبل روشن کرنے کے لئے کوشاں رہنا چاہئیے۔

            سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کلاسیکل تمل جیسے اداروں کا رول اس ضمن میں انتہائی اہم ہے۔ تمل جیسی خوبصورت زبان کو فروغ دینے اور اس کا تحفظ کرنے میں ادارے اور اسکالر مل جل کر کام کرکے قوم کی ایک عظیم خدمت انجام دے رہے ہیں۔

            سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کلاسیکل تمل (سی آئی سی ٹی) حکومت ہند کی وزارت فروغ انسانی وسائل کے تحت اعلیٰ تعلیمی تحقیق کا ایک خود مختار ادارہ ہے۔ یہ ادارہ 600 سنہ عیسوی سے قبل کے تمل زبان کے کلاسیکی ادب پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

            نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ اس طرح کی کوششیں تمام ثقافتوں، معاشروں اور زبانوں کو سمجھنے اورلوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

            نائب صدر جمہوریہ ہند نے انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف تمل اسٹڈیز کے اپنے دورے کے دوران دہائیوں کی تحقیق کے ذریعہ سلجھائی گئی تمل از سر نو تیار کی گئی تمل زبان کی تاریخ کی مستقل نمائش کے ساتھ ثقافتی مرکز کا بھی دورہ کیا۔

             نائب صدر جمہوریہ ہند مدورائی اور سری رنگم شہروں کے پورے اسکیل پر تیار کئے گئے ماڈل دیکھ کر بہت متاثر ہوئے جو کہ شہر کی پیچیدہ منصوبہ بندی اور مندروں کی تعمیر کی فن کاری کو اجاگر کر تے ہیں۔

            جناب نائیڈو نے کہا کہ وہ تمل تاریخ کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئے اس منفرد ادارے کا دورہ کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہاں آنے والا ہر فرد اطمینان اور تکمیل کی جذبے کے احساس کا حامل بن کر جائے گا۔

            تمل ناڈو کے ماہی پروری کے وزیر جناب ڈی جے۔ کمار، تمل سرکاری زبان اور تمل ثقافت کے وزیر جناب کے۔ پانڈیا راجن، تمل ناڈو حکومت کے دیہی صنعتوں کے وزیر جناب پی۔ بنجامن اور مرکز کے اہلکار بھی دیگر شخصیات کے ساتھ نائب صدر جمہوریہ کے دورے میں ان کے ہمراہ تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More