38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عالمی کتاب میلے میں خواتین کی تصنیفات اور نیشنل بک ٹرسٹ کے 60 سال پورے ہونے کا جشن منایا جارہا ہے

New Delhi World Book Fair women's writing and the National Book Trust is ready to celebrate 60 years of travel
Urdu News

نئی دہلی، 6 جنوری،نئی دہلی کے عالمی کتاب میلے کا اس سال کا عنوان ہے ’مانُشی‘۔ اس میلے میں خواتین کی تصنیفات اور خواتین پر لکھی گئی تصنیفات پر توجہ مرکوز کی جائے گی نیز اس میلے میں دور قدیم سے اب تک خواتین کی تحریروں کی بھرپور روایت کی نمائش کی جائے گی۔

نئی دہلی عالمی کتب میلہ نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 7 سے 15 جنوری تک منعقد کیا جائیگا۔ اس میلے کا اہتمام بھارت کی تجارتی ترقی کی تنظیم کے ساتھ مل کر کیا گیا ہے۔ انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر 10 جنوری کو موضوعاتی پویلین کا افتتاح کریں گے۔ انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے اس میلے کا افتتاح کریں گے۔

اُڈیہ زبان کی معروف مصنفہ اورگیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ شخصیت ڈاکٹر پرتبھا رائے اعزازی مہمان ہوں گی اور بھارت میں یوروپی یونین کے وفد کے سفیر جناب توماز کوزلووسکی اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔

نیشنل بک ٹرسٹ اپنا 60 واں یوم تاسیس منارہا ہے اور اس کے تحت وہ ایک خصوصی نمائش کا اہتمام کرے گا جس میں وہ کتابوں کے فروغ سے لیکر انہیں پڑھے جانے تک کا سفر پیش کرے گا جس کا موضوع ہے ’’یہ پیچھے مڑکر دیکھنا نہیں ہے‘‘۔ اس نمائش میں مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بتایا جائے گا جو این بی ٹی نے کتابوں کو فروغ دینے کے لئے انجام دی ہیں۔ ان میں پورے بھارت میں ٹرسٹ کی طرف سے منعقد کئے گئے کتاب میلے ، بین الاقوامی کتاب میلوں میں این بی ٹی کی شرکت اور اشاعت سے متعلق اس کے پروگرام وغیرہ شامل ہیں۔ نئی دہلی عالمی کتاب میلہ کتابوں کے وسیلے سے علم کے ہمارے مالا مال خزانے کی نمائش کا ایک پلیٹ فارم ہے۔

بھارت کی تجارتی فروغ تنظیم نے اس کتاب میلے کو ایسے دیکھنے آنے والوں کے لئے مزید دلچسپ بنانے کی کوشش کی ہے۔

Related posts

7 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More